اہم ترین خبریںمشرق وسطی

فلسطینی کارکنان نے برمنگھم میکڈونلڈز میں درجنوں چوہے چھوڑ دیے

برمنگھم میں موجود فلسطین کے حامی افراد، نےفلسطین پر جاری اسرائیلی جارحیت کے باوجود میکڈونلڈز کا بائیکاٹ نہ کرنے والوں کیلئے انوکھا قدم اٹھا لیا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے گردش کرتی دکھائی دے رہی ہے جس میں فلسطین پر ظلم ڈھائے جانے  والےمظالم  پر اسرائیلی فوجیوں کو میکڈونلڈز کی جانب سے  مفت کھانے کی پیشکش پر برطانیہ میں فاسٹ فوڈ چین کے کم از کم تین مقامات پر درجنوں چوہے چھوڑ دیے گئے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نقاب پوش افراد کا ایک گروپ انگلینڈ کے برمنگھم میکڈونلڈز میں ’فلسطین کو آزاد کرو’ کا نعرہ لگاتے ہوئے فوڈ چین میں داخل ہوتا ہے  اورکاؤنٹر کے قریب فرش پر چوہوں سے بھرا ڈبا پھینک کر فرار ہوجاتا ہے۔

فلسطین کے حامی کارکنان  کےاس عمل کا مقصد فاسٹ فوڈ کمپنی کی جانب سے اسرائیلی فوجیوں کو مفت کھانا پیش کرنے کیخلاف احتجاج ریکارڈ کرانا تھا۔

دوسری طرف میکڈونلڈ کی جانب سے  مظاہرین کی اس کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  ان کے متاثرہ اسٹورز کو جراثیم سے پاک کر دیا گیا ہے اور پیسٹ کنٹرول کے ذریعے معائنہ کرکے سروس دوبارہ بحال کر دی گئی ہے۔

جبکہ مقامی پولیس نے میکڈونلڈز میں چوہے چھوڑنے کو عوام کو پریشان کرنے کا جرم قرار دیااور کہا کہ وہ ان واقعات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ برطانیہ میں میکڈونلڈ کے مقامات پر سرخ، سبز اور سفید زنگ کے چوہوں کو چھوڑے جانے کا یہ تیسرا واقعہ تھا اس سے قبل بھی دیگر دو مقامات پر درجنوں چوہوں کو چھوڑا گیا تھا

متعلقہ مضامین

Back to top button