اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

ژوب، سکیورٹی فورسز نے خفیہ کارروائی کرتے ہوئے 6 مشتبہ افراد کو ہلاک کر دیا

ضلع ژوب کے علاقے سمبازا میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔ جسکے دوران سکیورٹی فورسز اور مشتبہ افراد کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔

شیعیت نیوز: سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب میں خفیہ کارروائی کرتے ہوئے چھ مشتبہ افراد کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازا میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔ جسکے دوران سکیورٹی فورسز اور مشتبہ افراد کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت اور ریاستی ادارے پارا چنار میں جاری مظالم کو روکیں،علامہ مقصود ڈومکی

سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 6 مشتبہ افراد کا ہلاک کر دیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک مشتبہ افراد کے قبضے سے ہتھیار، گولیاں اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشتبہ افراد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔ علاقے میں ممکنہ مشتبہ افراد کی تلاش اور خاتمے کے لئے کلیئرنس آپریشن کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button