پاکستان کی اہم خبریں

پنجاب یونیورسٹی میں جمعیت کی غنڈہ گردی، یوتھ جنرل اسمبلی کے اراکین پہ تشدد

شیعت نیوز: پنجاب یونیورسٹی لاہور  اسلامی جمعیت طلبہ کی بدمعاشی کی آماجگاہ بن گیا،
 پنجاب یونیورسٹی لا کالج میں قانون کی حاکمیت پر یوتھ جنرل اسمبلی کے زیراہتمام سیشن  سے قبل بدمزگی کا واقعہ پیش آیا
سیشن میں ملک کے نامور وکلا نے بطور مقررین شرکت کرنا تھی۔
سیشن شروع ہونے سے قبل اسلامی جمیعت طلبہ کے غنڈوں نے آڈیٹوریم پر دھاوا بول دیا اور یوتھ جنرل اسمبلی کے اراکین کو مارا اور بینرز بھی  پھاڑ دیے۔
یوتھ اسمبلی کے سربراہ فہد شہباز نے کہا ہے کہ  اگر یونیورسٹی انتظامیہ ان غنڈوں سے نہیں نمٹ سکتی تو ہم ان غنڈوں سے نمٹنا جانتے ہیں
ہم پولیس میں پرچہ بھی دیں گے اور جب تک جمیعت کی قیادت ان لوگوں کو معطل اور ان کے خلاف کاروائی نہیں کرتی تب تک ہم لوگ پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button