شیعہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ماسٹر مائنڈ سے تفتیش کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ
شیعت میوز: شیعہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ماسٹر مائنڈ سے تفتیش کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مجرم قاسم رشید معروف قوال امجد صابری قتل کیس کا ماسٹر مائنڈ بھی ہے
جے آئی ٹی کی تشکیل کیلئے اعلیٰ حکام کو خط لکھ دیا گیا۔
دہشت گرد قاسم رشید عرف گنجا کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے بتایا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی کراچی نے چند روز قبل کارروائی کے دوران پٹیل پاڑہ کے علاقے سے گرفتار کیا تھا۔
بتایا گیا ہے کہ قاسم رشید نے عاصم کیپری اور اسحق بوبی کو اکسا کر امجد صابری، رینجرز کے 4 جوانوں اور شیعہ کمیونٹی کے 4 افراد کو قتل کرایا تھا۔







