ترک امریکیوں اور اسرائیلوں کے غلام ہیں، فلسطین کے نام پر امت کے جزبات سے کھلواڑ کیا، علامہ امین شہیدی

27 اکتوبر, 2023 09:28

 امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے حوزہ نیوز کو انٹرویو میں کہا ہے کہ ایران کا رول بالکل واضح ہے کہ انقلابِ اسلامی کے بعد اس نے فلسطین کی مکمل حمایت کی ہے

اور دنیا بھر میں من حیث ریاست اور من حیث نظریہ ان کا سب سے بڑا مدافع ایران ہے۔

جہاں تک ترکی کا سوال ہے تو ترکی سوداگر ہے۔ فلسطینیوں کے نام پر عالم اسلام کے جذبات سے کھیلتا ہے لیکن اس کو بیچتا ہے اور فلسطین سے پیسے لیتا ہے۔

ترکوں کو اگرچہ زعم ہے کہ وہ عثمانی خلافت کے علمبردار ہیں لیکن عملی طور پر اسرائیلیوں اور امریکیوں کے غلام ہیں اور یورپ میں شمولیت کے لئے وہ ہر قیمت دینے پر تیار ہیں۔

اس وقت بھی ان کی کمزوری کی سب سے بڑی اور بنیادی وجہ یہی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ ان کا جو 18 سے 20 ارب ڈالر کا کاروبار ہے وہ انہیں مجبور کرتا ہے کہ وہ اسرائیل کے خلاف کوئی بھی بات نہ کریں

اور کوئی قدم نہ اٹھائیں۔ ہاں! زبانی جمع خرچ اور زبانی بیانات میں وہ شیر ہیں لیکن عملی طور پر انتہا درجے کے ناقابلِ اعتبار اور اہلِ نفاق ہیں۔

جہاں تک سعودیوں کی بات ہے تو وہ بھی درپردہ اسرائیلیوں کو تسلیم کر چکے تھے اور آنا جانا شروع ہو چکا تھا۔

اسرائیلی اب بڑی آسانی کے ساتھ سعودیہ آتے ہیں اور یہ لوگ بھی اسی طرح اسرائیل جاتے ہیں۔

تو اب ایسی فضا میں سعودیوں کے لئے بھی کوئی رستہ باقی نہیں رہا کہ وہ اسرائیلیوں کے حوالے سے کسی نرم گوشہ کا اظہار کر سکیں

اگرچہ دلوں میں یہ نرم گوشے بے تحاشا زیادہ ہیں لیکن عملی طور پر اس وقت حماس کے حملے کے بعد وہ یہ جرأت نہیں کر سکتے۔

جہاں تک یو۔ اے۔ ای کا تعلق ہے تو اس نے یو۔ اے۔ ای میں یہودیوں کے لئے ٹیمپل اور ان کی عبادتگاہ بنا کر اور انہیں 50ہزار ویزے دے کر ثابت کر دیا ہے کہ وہ اور یہودی آپس میں بھائی ہیں

اور ان کے درمیان خون کا رشتہ ہے اور ان کے درمیان کسی طرح کی کوئی مخاصمت نہیں ہے۔

اور جہاں تک امریکہ یا اس کے ساتھ یورپ کا تعلق ہے تو انہوں نے اس جنگ میں اسرائیل کو اسلحہ دے کر، اسرائیل کے ہر قدم کی حمایت کر کے

اور خصوصا اس بڑے ہسپتال پر حملے کے حوالے سے ان کی تکنیکی معاونت کر کے اور منصوبہ بندی میں ان کا ساتھ دے کر یہ ثابت کیا ہے کہ اصل جنگ امریکیوں کے ساتھ ہے اور امریکی بڑے مجرم ہیں

اور جتنا جرم اور ظلم اسرائیلیوں نے کیا ہے اس میں امریکی بھی ان کے برابر کے شریک ہیں۔

9:34 صبح مارچ 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔