غزہ میں اسرائیلی بربریت کے خلاف انسانیت کے علمبرداروں کو کردار ادا کرنا ہوگا،ناصر عباس شیرازی
مجلس وحدت مسلمین کے جنرل سیکرٹری ناصر عباس شیرازی نے سرکاری چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت مزاکرات اور سیز فائر کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔
اسرائیلی کی وحشیانہ کارروائیوں سے جنگی جرائم نے جنم لیا ہے۔
اسرائیل انسانیت کا مجرم ہے۔صہیونی کسی صورت فلسطینیوں کو جبر اور طاقت سے ان کو زمین سے محروم نہیں کرسکتا
یہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
غزا پانی اور بنیادی سہولیات کے فقدان نے انسانی بحران کو جنم دیا ہے7
ہزار فلسطینی شہید ہوئے اقوام متحدہ نے اس بربریت کے دوران امن کی بحالی میں کوئی کردار ادا نہیں کیا۔







