آئی ایس او کے زیر اہتمام ملک گیر شبِ دعا

26 اکتوبر, 2023 14:03

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام ملک بھر میں ملک گیر شب دعا کا انعقاد کیا گیا۔

لاہور ،ملتان ،اسلام آباد ،کراچی ،فیصل آباد،کوئٹہ سمیت ملک کے تمام شہروں میں دعائیہ نشست کا انعقاد ہوا۔

خصوصی دعائی نشست میں دعائے جوشن کی تلاوت کی  گئی ۔

اس موقع پر آئی ایس او کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ 7ہزار سے زائد نہتے اور مظلوم فلسطینیوں کو شہید کیا گیا غزہ میں پانی کی کمی باعث انسانی المیہ جنم لے چکا ہے

۔امت مسلمہ کو اسرائیلی یزیدیت کے خلاف متحد ہوگا جب تک امت مسلمہ مشترکہ طور پر یک زبان ہوکر اسرائیلی اقدامات کی مزمت نہیں کرے گی

امریکہ سمیت عالمی سامراج کے مظالم کم نہیں ہوں گے ۔

انہوں نے مزید کہا فلسطینی عوام کی استقامت قابل تحسین ہے ۔

ان شاء اللہ شہداء کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور فلسطین صہیونیوں کے پنجہ سے آزاد ہوگا۔

7:54 شام مارچ 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔