ایران

صیہونی حکومت کے جرائم کے لئے امریکی حکومت براہ راست جواب دہ ہے، ناصر کنعانی

شیعیت نیوز: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کی براہ راست ذمہ داری امریکی حکومت پر عائد ہوتی ہے ۔

ارنا کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے جمعرات کو کہا ہے ایران کی پہلی ترجیح غزہ کے مظلوم عوام پر غاصب صیہونی حکومت کی وحشیانہ بمباری روکنا ہے جس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی ۔

انھوں نے کہا کہ اس وقت ہم فلسطینی قوم کے خلاف صیہونی حکومت کی غیر مساوی جنگ کا مشاہدہ کررہے ہیں ۔

ناصر کنعانی نے کہا کہ اس غیر مساوی جنگ میں صیہونی حکومت کے جرائم میں امریکی حکومت برابر کی شریک ہے اور صیہونیوں کے سبھی جرائم کی براہ راست ذمہ داری امریکہ پر ہی عائد ہوتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ صیہونی حکومت کی نفسیاتی سلامتی بھی ختم ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یہودی عالم یسروئیل فیلڈمین کا اسرائیل سے تمام زمینیں فلسطینیوں کو واپس کرنے کا مطالبہ

دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ ایران خطے میں سلامتی اور استحکام کا ستون ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اس کے بعض اتحادی صیہونی حکومت کی مکمل حمایت سے خطے میں جنگ، عدم استحکام اور بدامنی کو ہوا دے رہے ہیں جب کہ تہران 3+3 فارمیٹ کے دوسرے اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ’’ایران مقامی اجتماعی سلامتی کے نظریے کی بنیاد پر خطے میں استحکام اور سلامتی کا ستون اور ضامن ہے‘‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران مسائل کے حل، سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے علاقائی ممالک کی صلاحیت اور موثر طاقت پر یقین رکھتا ہے۔

کنعانی نے زور دیا کہ ’’علاقے میں ہر جگہ مقامی حکمت عملی پر عمل پیرا ہونے سے ممالک کے مفادات اور علاقے کی پائیدار ترقی کا حصول غیر علاقائی اداکاروں کی مفاد پرستانہ مداخلتوں کے بغیر ہوسکتا ہے‘‘۔

متعلقہ مضامین

Back to top button