قومی القدس کمیٹی کا 29 اکتوبر کو ” فلسطین ملین مارچ ” کرنے کا اعلان

25 اکتوبر, 2023 13:57

 شیعت نیوز: قومی القدس کمیٹی نے غزہ میں اسرائیل کے جنگی جرائم کے خلاف مسلم ممالک سے عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرنے کا مطالبہ  کیا ہے۔

 کمیٹی نے 29 اکتوبر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ” فلسطین ملین مارچ ” کا اعلان کیا ہے۔

قومی القدس کمیٹی کے چیئرمین راجہ ظفر الحق ، کمیٹی اراکین جماعت اسلامی پاکستان کے رہنما لیاقت بلوچ ، علامہ امین شہیدی، عبد الشکور،  طاہر تنولی نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

 تمام مسلم ممالک اسرائیل پر اپنی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی عائد کریں،

اسرائیلی سفیروں کو مسلم ممالک سے نکالا جائے ، مسئلہ فلسطین اور مشرق وسطیٰ میں جاری بد امنی کا حقیقی حل آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام ہے۔

انہوں نے کہاکہ  مظلوم معصوم فلسطینی بچے پکار رہے ہیں کہ عرب ممالک ، چالیس مسلم ممالک کی افواج کہاں ہے ؟

عالمی فلسطین فنڈ قائم کیا جائے ، پاکستان بھی سرکاری سطح پر فلسطینی فنڈ قائم کرے ۔بنیادی ضروریات کی ترسیل کے لیے  20 امدادی اداروں سے رابطے ہو گئے ہیں فوری طور پر غزہ کے لیے راستے کھولے جائیں ۔

11:55 صبح مارچ 19, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔