یمن

یمن، صہیونی حکومت کے خلاف جنگ کے لئے رضاکارانہ رجسٹریشن ، تل ابیب کو تشویش

شیعیت نیوز: عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق یمن میں صہیونی حکومت کے خلاف جنگ کے لئے رضاکارانہ رجسٹریشن شروع ہوا ہے جس سے تل ابیب حکام کو پریشانی لاحق ہوئی ہے۔

المیادین نے کہا ہے کہ صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی حکام کو یمنی حوثیوں کی جانب سے جنگ کے لئے رضاکارانہ رجسٹریشن کا سلسلہ شروع ہوا جس سے تل ابیب کی پریشانی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یمن کی انصار اللہ نے صیہونی حکومت پر میزائل داغے، عبرانی ذرائع

صہیونی میڈیا کے مطابق حوثی جنگجو تل ابیب کے خلاف جنگ میں حصہ لینے کے لئے پرعزم ہیں۔

گذشتہ صنعاء میں فلسطین کے حق میں ریلی نکالی گئی تھی جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی تھی۔

صنعاء کے علاوہ دیگر صوبوں میں بھی ریلیاں نکالی گئی تھیں جن میں عوام سے اپیل کی گئی تھی کہ صہیونی حکومت کے خلاف جنگ میں حصہ لینے کے لئے اپنا نام اندراج کرائیں۔

یہ بھی پڑھیں : سچائی نے غزہ کی عمارتوں کے ملبے تلے پناہ لے لی،وسعت اللہ خان کا چشم کشا کالم

دوسری جانب یمن کی وزارت خارجہ نے فلسطین میں ہسپتال پر صہیونی حکومت کے حملے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اس حملے سے خطے کی سلامتی پر سنگین نتائج مرتب ہوں گے۔

یمن کی انصار اللہ کے سربراہ نے خبردار کیا تھا کہ اگر امریکہ نے اسرائیل کی مدد کے لیے غزہ کی پٹی کے خلاف جنگ کی تو ہم بھی میزائل اور ڈرون حملوں سے جواب دیں گے۔

یمن کے عوام نے ایک بار پھر غزہ کی حمایت میں پرزور مظاہرہ کرتے ہوئے اسلامی ممالک سے فلسطینی عوام اور غزہ کے باشندوں کی ہمہ گیر حمایت کا مطالبہ کیا۔

یاد رہے کہ جمعہ کو یمنی عوام نے سڑکوں پر نکل کر فلسطینیوں کے لئے ہم آپ کے حامی ہیں اور تیار ہیں کے نعرے لگائے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button