ایم کیوایم پاکستان کے وفدکی ایم ڈبلیوایم سندھ کے صدر علامہ باقرعباس زیدی کی ملاقات، یکجہتی فلسطین ریلی میں شرکت کی دعوت
شیعیت نیوز: ایم کیوایم پاکستان کے نمائندہ وفد کی رکن رابطہ کمیٹی روف صدیقی کی سربراہی میںمجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے صدرعلامہ سید باقرعباس زیدی سے ملاقات، 20 اکتوبر بروز جمعہ کو شاہراہ فیصل پر فلسطینی عوام سے یکجہتی ریلی کا دعوت نامہ پیش کیا۔
اس موقع پرایم کیوایم کے سابق رکن صوبائی اسمبلی عباس جعفری، عارف شاہ، زہیر عابدی، ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کے پولیٹیکل سیکریٹری علی حسین نقوی، کراچی ڈویژن کے رہنما علامہ حیات عباس نجفی ،علامہ مبشرحسن ودیگر بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ پہ حزب اللہ کا خوف طاری، اسرائیل حزب اللہ پر جوابی وار نہ کرے،امریکا کا زور
دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان فلسطین میں اسرائیل کے جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی بدترین پامالی کی پرزور مذمت کی گئی اور امت مسلمہ کے اتحاد واتفاق پر زور دیا گیا۔







