مراکش، مصر اور ارجنٹائن میں غاصب صیہونی حکومت کے سفارت خانوں کا انخلا

شیعیت نیوز: غاصب صیہونی حکومت کی وزارت خارجہ نے بدھ کے روز مصر اور مراکش میں اپنے سفارت خانوں کو سکیورٹی خطرات اور اسرائیل مخالف مظاہروں کے انعقاد کے باعث خالی کر دیا تھا۔
صیہونی اخبار ’’یدیوت احرانوت‘‘ کے مطابق اسرائیلی حکومت کی وزارت خارجہ نے بدھ کے روز دوپہر کے بعد مراکش کے شہرراحت اور مصر کے شہر قاہرہ میں اپنے سفارت خانوں کے ملازمین کو انخلا کا حکم دیا۔
اس رپورٹ کے مطابق یہ اقدام منگل کی رات غزہ کے ایک اسپتال پر وحشیانہ حملے کے ردعمل میں صیہونی حکومت کے خلاف مذکورہ ممالک کے شہریوں کے مظاہروں کی وجہ سے اٹھایا گیا ہے۔
صیہونی حکومت کی وزارت خارجہ نے دنیا بھر میں اپنے تمام سفارت خانوں کو ہائی سکیورٹی وارننگ جاری کرتے ہوئے مشورہ دیا ہے کہ سفارتی ملازمین بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلیں۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی فوجی اڈوں کے خلاف کارروائی شروع، جعفر الحسینی
الجزیرہ نیوز چینل نے بھی اعلان کیا ہے کہ ارجنٹائن کے شہر بیونس آئرس میں اسرائیلی اور امریکی حکومتوں کے سفارتخانوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی کے پیش نظر خالی کر دیا گیا ہے۔
بروز منگل فلسطینی خبر رساں ذرائع نے غزہ کے ایک اسپتال میں اس سانحہ کی اطلاع دی، جو صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کے بعد پیش آیا۔
بدھ کی سہ پہر ترک حکومت نے غزہ کے ایک ہسپتال پر اسرائیلی حملے کے باعث ملک میں عوامی سوگ کا اعلان کیا۔
خبر رساں ذرائع کے مطابق ترکی نے صیہونی حکومت کی طرف سے غزہ کے المعمدانی ہسپتال پر بمباری کے متاثرین کے لیے تین روزہ عوامی سوگ کا اعلان کیا ہے۔
صیہونی فوج کے اس اقدام پر عالمی سطح پر شدید ردعمل سامنے آیا۔ کویت کے وزیر خارجہ سالم عبداللہ الجابر الصباح نے غزہ کے عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کو روکنے کے لیے عالمی برادری سے اقدام کرنے کا مطالبہ کیا۔