عراق

امریکی فوجی اڈوں کے خلاف کارروائی شروع، جعفر الحسینی

شیعیت نیوز: عراقی حزب اللہ بریگیڈ کے ترجمان جعفر الحسینی نے کہا ہے کہ اسلامی استقامت عراق میں امریکی فوجی اڈوں کے خلاف کارروائی کرکے عملی طور پر جنگ کے میدان میں داخل ہوچکی ہے۔

جعفر الحسینی نے گـزشتہ شب لبنانی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی، غزہ کے باشندوں کے قتل عام کے جرم میں برابر کے شریک ہیں اور انہیں اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ پر زمینی آپریشن کے نتائج سے صیہونی فوج خوف زدہ، اعلی حکام میں کھلبلی مچ گئی

عراقی حزب اللہ بریگیڈ کے ترجمان نے مزید کہا کہ عراق کی استقامت امریکی فوجی اڈوں پر حملوں کے ذریعے میدان جنگ میں داخل ہوچکی ہے۔ ان حملوں میں امریکیوں کا جانی نقصان بھی ہوا ہے اور یہ آپریشن زیادہ شدت کے ساتھ جاری رہے گا۔

جعفر الحسینی کا کہنا تھا کہ عراق کی استقامت امریکہ کے تمام اڈوں کو نابود کرنے حتی امریکیوں کو عراق سے نکال باہر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button