دنیا

غزہ میں ہیروشیما کی تاریخ دہرائی جانے کا خدشہ، امریکی صحافی

شیعیت نیوز: نامور امریکی صحافی سیمور ہرش نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں ہیروشیما کی تاریخ دہرا سکتا ہے البتہ اس میں ایٹمی ہتھیار استعمال نہیں کیا جائے گا۔

باخبر ذرائع کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ غزہ دوسرا ہیروشیما بن سکتا ہے البتہ موجودہ حالات میں ایٹمی ہتھیار استعمال نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے اکاونٹ پر لکھا ہے کہ اسرائیل جلد حماس کے جنگجووں کو ختم کرنے کے لئے غزہ پر زمینی حملہ کرے گا

جس سے حماس کا کوئی بھی رکن زندہ نہیں بچے گا۔ حماس کو ختم کرنے کے سلسلے میں نتن یاہو کا منصوبہ عملی کیا جارہا ہے۔

 مقاومتی تنظیموں نے مقبوضہ فلسطین کے مختلف مقامات پر صہیونی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے جس کے بعد اسرائیل غزہ کی سویلین آبادی پر شدید حملے کررہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button