سانحہ تری منگل میں شہید ہونےوالےاساتذہ کےقاتلوں کی عدم گرفتاری کےخلاف احتجاجی کیمپ کا چوتھا روز

18 اکتوبر, 2023 16:26

شیعیت نیوز: پاراچنار ضلع کرم میں تری منگل ہائی سکول واقعے میں ملوث قاتلین کی عدم گرفتاری کے خلاف مجلس وحدت مسلمین، صدائے مظلومین،انجمن حسینیہ، تحریک حسینی سمیت پاراچنار کے مختلف تنظیموں طرف سے لگائے گئے احتجاجی کیمپ کا آج چوتھا دن ہے،جس میں مختلف مکاتب فکر کے لوگ جوق درجوق حصہ لے رہے ہیں اور حکومتی نااہلی اور خاموشی پر اپنے غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: طوفان الاقصی” کے بعد سعودیہ سمیت عرب ممالک کے اسرائیل سے تعلقات کھٹائی میں پڑگئے

اگر حکومت نے قاتلین کو جلد گرفتار نہیں کیاگیا تو یہ احتجاج دھرنے کی شکل اختیار کر سکتا ہے اور ملک بھر میں پھر ان دھرنوں کا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے۔اس کے علاوہ کیمپ میں موجود شرکاء نے اسرائیلی مظالم کی بھی پرزور مذمت کی اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی جارحیت کو جلد از جلد بند کیا جائے۔

8:13 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top