اہم ترین خبریںسعودی عرب

طوفان الاقصی” کے بعد سعودیہ سمیت عرب ممالک کے اسرائیل سے تعلقات کھٹائی میں پڑگئے

 شیعیت نیوز: طوفان الاقصی کے بعد عرب ممالک اور مغربی حکومت کے کئی منصوبے کھٹائی میں پڑگئے ہیں

جن میں خطے میں تعلقات اور روابط میں توسیع بھی شامل ہے۔

سعودی حکام اس آپریشن سے پہلے صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات اور دوستی کی باتیں کرتے تھے لیکن حالیہ دنوں میں ان کے بیانات اور لہجے میں تبدیلی آئی ہے۔

صہیونی حکومت کے سااتھ تعلقات کا معاملہ سردمہری کا شکار ہوچکا ہے۔ امریکہ کی اپیل کے باوجود سعودی حکام نے حماس کی مذمت سے گریز کیا ہے۔

امریکی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب اور صہیونی حکومت سے تعلقات رکھنے والے کئی ممالک نے حماس کی مذمت کرنے کی امریکی اپیل کو مسترد کردیا ہے۔

صہیونی جریدے یروشلم پوسٹ کے مطابق سعودی عرب نے امریکہ کو مطلع کردیا ہے کہ صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کی کوششوں کو روک دیا ہے۔

رہبر معظم کی جانب سے صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے عرب ممالک کو انتباہ اور طوفان الاقصی شروع ہونے کے بعد عرب ممالک اور صہیونی حکومت کے درمیان تعلقات کے قیام کا منصوبہ کھٹائی میں پڑگیا ہے۔

گویا طوفان الاقصی کی زد میں صہیونی حکومت کے دیگر منصوبوں کی طرح عرب ممالک کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے ارمان بھی بہہ کر بحیرہ روم میں غرق ہوگئے ہیں
مبصرین کے مطابق صہیونی حکومت اور عرب ممالک کے درمیان تعلقات کا منصوبہ طویل مدت کے لئے بند گلی میں چلا گیا ہے اور اس حوالے سے کسی پیشرفت کے امکانات مستقبل بعید میں معدوم ہوگئے ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button