دنیا

فلسطینیوں کا قتل عام، امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم کو گلے لگا لیا

شیعیت نیوز: صیہونی حکومت کی حمایت کے لیے صدر جو بائیڈن نے ایسے میں مقبوضہ علاقے کا دورہ کیا کہ جب صیہونی حکومت کی فوج نے کل رات غزہ کے المعمدانی ہسپتال پر بمباری کی۔

امریکی صدر جو بائیڈن کا طیارہ آج صبح جب تل ابیب کے بین گورین ہوائی اڈے پر پہنچا تو صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ان کا استقبال کیا اور انھیں گلے سے لگا لیا۔

اس کے بعد ان کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں غزہ کی صورت حال خاص طور سے کل رات غزہ کے المعمدنی ہسپتال پر بمباری اور بڑے پیمانے پر فلسطینیوں کی شہادت پر گفتگو ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کا صیہونی فوجی ٹھکانوں پر میزائل حملہ، مرکاوا ٹینک تباہ

صیہونی حکومت کی حمایت کے لیے بائیڈن نے ایسے میں مقبوضہ علاقے کا دورہ کیا کہ جب صیہونی حکومت کی فوج نے کل رات غزہ کے المعمدنی ہسپتال پر بمباری کی جس کے نتیجے میں ایک ہزار سے زائد افراد شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔

اس سے قبل امریکی صدر جو بائیڈن نے ایکس میسنجر پر ایک پیغام میں اعلان کیا تھا کہ وہ صیہونی حکومت کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے تل ابیب جائیں گے۔

در ایں اثناء صیہونی حکومت کے ’’کان‘‘ نیٹ ورک نے گزشتہ روز اطلاع دی تھی کہ بائیڈن بدھ کے روز اردن میں ہونے والے چار فریقی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اس ملاقات میں فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس، اردن کے شاہ عبداللہ اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی موجود ہوں گے۔

لیکن اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفادی نے منگل کی رات اعلان کیا کہ صیہونی حکومت، امریکہ اور مصر کے ساتھ چار فریقی ملاقات، غزہ میں ایک ہسپتال پر بمباری کی وجہ سے منسوخ کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button