دنیا

مسیحی کلیساوں کی عالمی کونسل نے صہیونی جنگی مجرموں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا

شیعیت نیوز: مسیحی کلیساوں کی عالمی کونسل کے جاری کردہ بیان میں معمدانی ہسپتال پر بمباری کے جرم کے مرتکب افراد کو سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ مسیحی کلیساوں کی عالمی کونسل نے صہیونی فوج کی غزہ کے معمدانی اسپتال پر بمباری کو بین الاقوامی قوانین کے تحت جنگی جرم قرار دیتے ہوئے مجرم صیہونیوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اس کونسل کے بیان میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ صیہونی حکومت کو اس جرم کے ارتکاب اور غزہ میں شہریوں کے قتل عام کی سزا دے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں قائم ہسپتال پر اسرائیلی حملہ، عالمی سطح پر شدید مذمت

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ حملہ مکمل طور پر بے ہودہ اور بلاجواز تھا، کیونکہ اس نے ایک ہسپتال اور چرچ کی ملکیت والی سہولت کو نشانہ بنایا جہاں سینکڑوں بے گھر مریض اور خاندان رہتے تھے۔

مسیحی کلیساوں کی کونسل نے اس بات پر زور دیا کہ یہ جرم عین اسی وقت کیا گیا جب غزہ میں بشپ اور ہولی گرجا گھروں کے سربراہان کی جانب سے امن کے لئے ایک دن روزہ اور دعا کا اعلان کیا گیا تھا۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے فوری طور جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ غزہ کے ہسپتال پر صہیونی جنگی طیاروں کے حملے کے نتیجے میں 800 شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

حملے کے بعد عالمی سطح پر شدید ردعمل سامنے آرہا ہے۔ مختلف ممالک، عالمی اداروں اور شخصیات نے صہیونی حکومت کے جارحانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button