اہم ترین خبریںپاکستان

علامہ ساجد نقوی کا غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف یوم احتجاج کا اعلان

 شیعت نیوز:   شیعہ علماء  کونسل کے سربراہ علامہ ساجد علی نقوی نے  غزہ کے بڑے اسپتال میں سینکڑوں نہتے شہریوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے  تین روزہ سوگ کی حمایت اور جمعہ کو یوم احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نےاپنے بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں ڈھائے جانیوالے مناظر دیکھے جاسکتے ہیں نہ کربناک مظالم کو بیان کیا جاسکتا ۔

صیہونی سامراجی قوتوں کے بدنما چہرے، عزائم اور باطنی حقیقت کھل کر سامنے آگئی ۔

غزہ میں ظلم کی تاریک رات برپا مگر افسوس اسلامی ممالک، او آئی سی ، عرب لیگ ودیگر تنظیمیں صرف بیانات تک محدود ہیں۔

مظالم کی انتہاء کے باوجود پاکستان کی جماعتیں کسی ایک مناسب اقدام پر متفق نہ ہوسکیں ۔

وقت آگیا کہ سامراجی و صیہونی ظلم کےخلاف قراردادوں یا نعروں کی بجائے امہ متفقہ عملی اقدام اٹھائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button