غزہ ہاتھ سے گیا تو آزاد کشمیر کی بھی خیر نہیں:عالمی مبصرین کا تبصرہ

18 اکتوبر, 2023 08:09

شیعت نیوز:اسرائیل غزہ پر قیامتیں ڈھا رہا ہے بچوں کا قتل عام جاری ہے اور بھارت کا سوشل میڈیا اس پر جشن منارہا ہے۔

یوں لگتا ہے کہ ان کے دل کے ارمان پورے ہو رہے ہیں حالانکہ غزہ کے ساتھ نبھارت کی سرحد تک  نہیں ملتی۔

حماس کے حملے کے بعد نریندر مودی کے دل میں اسرائیل کی محبت کا طوفان اُبل پڑا اوراسرائیل کی زبان میں سارا ملبہ حماس کے سر ڈال دیا۔

بھارتی حکمران مسلسل آزاد کشمیر پر حملہ کرکے قبضہ کرنے کے اعلانات کر رہے ہیں۔

عالمی مبصرین کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کے قومی اور الگ وجود کی علامت غزہ کا چراغ بجھ گیا تو آزاد کشمیر کی بھی خیر نہیں۔

پاکستان اور کشمیری عوام کو غزہ کے مظلوم لوگوں کے تحفظ کے لیے آواز بلند کرنی چاہیے۔

غزہ میں اسرائیل کی شکست بھارت کی شکست ہے اور غزہ میں اسرائیل کی کامیابی بھارت کے آزاد کشمیر کے جارحانہ عزائم کو مزید خوں خوار اور پختہ بنانے کا باعث بنے گی۔

6:24 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top