مشرق وسطی

مصر، امریکہ اور اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی پر اتفاق کرلیا، مصری سیکورٹی ذرائع

شیعیت نیوز: مصری سیکورٹی ذرائع نے خبر دی ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے بارے میں مصر، امریکہ اور صہیونی حکومت کے درمیان اتفاق ہوگیا ہے۔

رائٹرز نے کہا ہے کہ مصری سیکورٹی ذرائع کے مطابق صہیونی حکومت غزہ میں بے گناہ شہریوں پر حملے روکنے کے لئے مصر اور امریکہ کے ساتھ اتفاق کرچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : رک جاؤ، اس سے پہلے کہ کوئی طاقت ہمیں نہ روک سکے، آیت اللہ سید علی خامنہ ای

المیادین کے مطابق جنگ بندی کا مقصد نشر سے دوہری شہریت کے حامل افراد کو نکالنا اور علاقے میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد فراہم کرنا ہے۔

داراین اثناء غزہ سے حکومتی دفتر نے کہا ہے کہ مصر کی طرف رفح گزرگاہ کو کھولنے کے حوالے سے کوئی پیغام نہیں بھیجا گیا ہے۔

جنگ بندی کی خبریں موصول ہونے سے چند لمحے پہلے صہیونی جنگی طیاروں نے رفح کوریڈور کے اطراف میں بمباری کی ہے۔

صہیونی فورسز کی جانب سے پھینکے گئے گولوں کے بارے میں فلسطینی ذرائع نے المیادین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان بموں کو گذشتہ جنگوں میں کبھی استعمال نہیں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ کی حمایت میں استنبول اور فرانکفورٹ میں بڑے پیمانے پر مظاہرے

صہیونی فوجی ترجمان نے کہا تھا کہ اسرائیلی بم نیٹو کے معیار پر پورے اترتے ہیں۔ فلسطین سے مقامی ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ اسرائیل سفید فاسفورس بم استعمال کررہا ہے جس پر بین الاقوامی سطح پر پابندی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button