دنیا

فلسطینی مزاحمت کا بن گورین ہوائی اڈے پر میزائل حملہ

شیعیت نیوز: امریکی وزیر خارجہ کے طیارے کی لینڈنگ سے قبل بن گورین ہوائی اڈے پر فلسطینی مزاحمتی فورسز کا میزائل حملہ اور گرفتار صہیونی فوجیوں کی تعداد میں اضافہ فلسطین کی تازہ ترین صورت حال ہے۔

المیادین نے قسام بٹالین کے حوالے سے نقل بتایا ہے کہ: فلسطینی شہریوں کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کے جواب میں فلسطینی فورسز نے بن گورین ہوائی اڈے کو راکٹ حملوں سے نشانہ بنایا۔

تل ابیب، اشدود، عسقلان کے شہروں اور متعدد صہیونی بستیوں میں خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے۔

یہ میزائل حملہ امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کو لے جانے والے طیارے کی لینڈنگ سے آدھا گھنٹہ قبل ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : عراقی مزاحمتی تحریک النجباء کے جنرل سیکرٹری کا اسماعیل ہنیہ سے ٹیلی فونک رابطہ

خبر رساں ادارے روئٹرز نے اطلاع دی ہے کہ امریکی وزیر خارجہ کا طیارہ ابیب میں لینڈ کر گیا جہاں سے وہ مقبوضہ علاقوں میں گئے۔

اس رپورٹ کے مطابق وہ صیہونی حکام کے ساتھ مقبوضہ فلسطین اور غزہ کی حالیہ پیش رفت کے بارے میں مزید بات چیت کرنے والے ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ کے مقبوضہ علاقوں کا دورہ غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کی حمایت کے مقصد سے کیا جا رہا ہے۔

اس سلسلے میں سرایا القدس نے اعلان کیا کہ آج صبح ہم نے جدید القاسم میزائل سے صیہونی فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

دوسری جانب صیہونی حکومت کے فوجی ترجمان نے بتایا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی فورسز کے زیر حراست فوجیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں اب تک 199 اسرائیلی فوجی پکڑے جا چکے ہیں۔

اسی دوران غزہ میں ریڈ کراس کے ترجمان نے الجزیرہ کو بتایا کہ ہم غزہ میں غذائی امداد، ادویات اور پانی کی کمی کی وجہ سے تباہی اور انسانی بحران کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button