آئی ایس او کے زیر اہتمام استقامت فلسطین کانفرنس :خصوصی رپورٹ

14 اکتوبر, 2023 08:05

 شیعیت نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیرِ اہتمام ” استقامت فلسطین کانفرنس” کا لاہور میں انعقاد ہوا۔

کانفرنس کا انعقاد آئی ایس او کے مرکزی کنونشن "قرآن و اہلبیت "کے موقع پر ہوا۔

کانفرنس سے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ،مجلس وحدت مسلمین کے رہنما ناصر عباس شیرازی سینئر تجزیہ کار اوریا مقبول جان،سابق وزیر تعلیم منیر گیلانی اور مرکزی صدر آئی ایس او حسن عارف نے خطاب کیا۔

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ حماس نے اسرائیل کے خلاف بروقت آپریشن کیا۔فلسطینیوں نے استقامت کے ساتھ آزادی کی تحریک کو زندہ رکھا ۔

فلسطینی ضرور کامیاب ہوں گے امریکہ اور برطانیہ ڈھٹائی کے ساتھ قابض اسرائیل کی مدد کررہے ہیں انہوں نے مزیدکہا کہ افسوس عالم اسلام سیاسی اور مسلکی شدت کا شکار ہے ایران اور لبنان سے حماس کو تعاون حاصل ہے جبکہ باقی مسلم ممالک نے گھٹنے ٹیک دئیے ہیں۔
مجلس وحدت مسلمین کے رہنما ناصر عباس شیرازی نے خطاب میں کہا کہ فلسطین کی آزادی کا نقطہ آغاز ہوگیا۔

استقامتِ فلسطین کانفرنس آئی ایس او کی اچھی کاوش ہے۔

آج فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہونا ہر مسلمان کا فرض ہے عالم کفر اسرائیل کی مدد کرسکتا ہے تو ہم فلسطین کا ساتھ کیوں نہیں دیتے آج کی حماس 30 سال پہلے والی نہیں، حزب اللہ اس کے ساتھ ہے اسرائیل کی پوری طاقت فیل ہو چکی ہے،

یہ کربلا سے سبق لینے کا نتیجہ ہے یہ کربلا کا درس ہے کہ حماس جان دینے کے لئے آگے بڑھ رہی ہے،

اور اسرائیلی جان بچانے کے لئے چھپ رہے ہیں اسرائیل مسجد اقصی کی قانونی اور جغرافیائی حیثیت کو تبدیل کرنا چاہتا تھا پہلے غزہ قید اور دوسرے مسلم ممالک آزاد تھے، طوفان الاقصی کے بعد غزہ آزاد اور اسلامی ریاستیں قید ہیں۔ اسرائیل نام کا ملک تھا اور نہ رہے گا،

فلسطین ملک تھا اور رہے گا ان شاء للہ ہم اپنی آنکھوں سے اسرائیل کا خاتمہ دیکھیں گے اور مسجد الاقصی میں شیعہ سنی مل کر نماز ادا کریں گے ہم اسرائیل کو تسلیم کرنے کی وکالت کرنے والوں کو پاکستان میں تنہا کریں گے۔

تکفیری متنازع بل کی منظوری پر شادیانے بجانے والے ناکام ہوئے ہیں

۔ہم میدان میں ہیں،اللہ کی مدد ہمارے ساتھ ہے تکفیری پہلے بھی ناکام ہوئے آئندہ بھی ناکام ہوں گے۔

معروف تجزیہ نگار اوریا مقبول جان نے خطاب میں کہا کہ امت مسلمہ دل خون کے آنسو رو رہا ہے

۔ امت کے پاس 51 لاکھ فوج ہے، ایٹمی قوت بھی ہیں، چل پڑیں تو اسرائیل تباہ ہوجائے گی۔سابق وفاقی وزیر تعلیم منیر گیلانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ فلسطینیوں کو پانی کی قلت کا سامنا ہے اگر پاکستان کے عوام مصر کے راستے سے پانی پہنچاتے تو ہم بھی اس جہاد میں شامل ہوجاتے

۔اگر کوئی یہ سمجھ رہا ہے کہ مجاہدین کی طرف سے سیز فائرہوگا تو وہ بہت بڑی غلطی پر ہے۔

آج مجاہدین نے ثابت کر دیا ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ کی قوت کے سہارے اس صیہونی شیطانی قوت کو خطے سے باہر نکال کریں گے۔

اگرچہ امریکہ یا یورپی ممالک برطانیہ، فرانس، جرمنی بھی میدان میں آجائیں حالات بتارہے ہیں کہ جنگ ان کے ہاتھ سے نکل چکی ہے۔

اور فتح انشاء اللہ مسلمان جہادی نوجوانوں کی ہوگی۔جو حماس، حزب اللہ اور القدس فورس کی صورت میں بے خوف و خطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں، یقینا اللہ کی نصرت سے یہی کامیاب ہوں گے

۔امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر نے خطاب میں کہا کہ الحمدللہ فسلطینیوں کی مزاحمت اور استقامت رنگ لے آئے گی۔ مظلوم فلسطینیوں نے غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے خلاف جہاد کا اعلان کرکے دنیا بھر کے مظلومین کے دلوں کو مسرور کیا ہے اسرائیل کو تسلیم کرنیوالے عرب ممالک کو منہ کی کھانے پڑیں گی،

طوفان الاقصیٰ اسرائیل کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔

ان شا ء اللہ قرآنی فیصلے کے مطابق زمین پر مظلومین کی حکومت غالب آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ اسرائیل کے مسلسل مظالم کا ردعمل ہے کہ اب اسرائیل اس کی تاب نہیں لا سکے گا اور نابود ہو جائے گا۔

آئی ایس او کا مرکزی کنونشن آئندہ ایک روز تک جاری رہے گا کنونشن کے آخری روز نئے مرکزی صدرکا انتخاب اور حمایت فسلطین ریلی مال روڈ لاہور پر ہوگی۔

11:22 صبح اپریل 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔