اہم ترین خبریںدنیا

غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت سے توجہ ہٹانےکیلئے داعش کا افغانستان میں شیعہ مسجد پر حملہ، درجنوں نمازی شہید

طالبان حکومت نے تحقیقات مکمل ہونے تک اس سانحے کے خلاف کوئی بھی بیان دینے سے گریز کا اعلان کیا ہے، داعش کی جانب سے

شیعیت نیوز: غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت سے توجہ ہٹانےکیلئے عالمی تکفیری وہابی دہشت گردتنظیم داعش کا افغانستان میں شیعہ مسجد پر حملہ، درجنوں نمازی شہید اور زخمی۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے علاقے بغلان میں امام زمانہ ع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دہشت گردوں نے خودکش حملہ کرکے، 18 سے زائد نمازیوں کو بےدردی سےشہید کردیا۔

دھماکہ اتنا شدید تھا کہ انسانی اعضاء دور دور تک بکھر گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق خودکش حملہ آور نے خود کو مسجد میں داخل ہوکر دھماکے سے اڑایا۔

یہ بھی پڑھیں: فلسطین پر صہیونی جارحیت کے خلاف دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں

واضح رہے کہ ناجائز صیہونی ریاست اسرائیل پر فلسطینی مجاہدین کامیاب حملوںاور سینکڑوں اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت و اغواء کے بعد اسرائیل کی جانب سے غزہ پر بدترین بمباری اور بے گناہ بچوں اور شہریوں کے بہیمانہ قتل عام اور رہائشی عمارتوں کی تباہی و بربادی سے توجہ ہٹانے کیلئے امریکہ اور اسرائیل نے اپنے پالتوداعشی دہشت گردوں کو معاملے کا رخ فرقہ واریت کی جانب موڑنے کا ٹاسک سونپ دیا ہے ۔

تاہم باقائدہ طور ہر اس حملے کی ذمہ داری کسی گروہ نے قبول نہیں کی ہے۔ طالبان حکومت نے تحقیقات مکمل ہونے تک اس سانحے کے خلاف کوئی بھی بیان دینے سے گریز کا اعلان کیا ہے، داعش کی جانب سے شیعہ عبادت گاہوں پر ماضی میں ہونے والے حملوں کے سبب خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ کارروائی بھی داعش کی جانب سے کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button