عراق

اگر امریکہ اسرائیل کی حمایت کے لئے جنگ میں شریک ہوا تو سخت شکست ہوگی، العامری

شیعیت نیوز: عراق کے الفتح پارلیمانی اتحاد کے سربراہ ہادی العامری نے کہا ہے کہ فلسطینی استقامت کی کارروائی صیہونی حکومت کے وحشی پن کے خلاف ردعمل ہے۔

عراق کے الفتح پارلیمانی اتحاد کے سربراہ ہادی العامری نے کہا ہے کہ یورپ والوں نے مسلمانوں کے ساتھ دشمنی کی بنا پر صیہونیوں کے جرائم پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

العہد ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ہادی العامری نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ہم صیہونیوں کے ساتھ جنگ میں پوری طاقت کے ساتھ فلسطینی عوام کی حمایت کریں گے کہا ہے کہ فلسطینی استقامت نے جو کچھ کیا ہے وہ صیہونی حکومت کے وحشی پن کے خلاف ردعمل ہے۔

ہادی العامری نے مزید کہا کہ جنگ کا دائرہ پھیلانے کی ہر کوشش کی ذمےداری امریکہ پر عائد ہوگی اور سات ہزار فلسطینیوں کا شہید اور زخمی ہونا بھی واشنگٹن کی غیرمحدود حمایت کا نتیجہ ہے۔

ہادی العامری نےخبردار کیا کہ اگر امریکہ نے مظلوم فلسطینی عوام کے مقابلے اور صیہونی حکومت کی حمایت کے لئے جنگ میں شریک ہونے کا فیصلہ کیا تو اسے سخت شکست ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : آیت اللہ شیخ بشیر حسین نجفی کا فلسطین کی موجودہ صورتحال پر تازہ بیان

دوسری طرف بغداد کے التحریر اسکوائر میں فلسطینیوں کی حمایت میں صیہونی حکومت کے خلاف عراقیوں کی پرجوش احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

بغداد الیووم نے خبر دی ہے کہ بغداد کے التحریر اسکوائر پر عراقی شہریوں نے فلسطین کی حمایت میں پرجوش احتجاجی مظاہرہ کیا۔

عراقی ذرائع نے بغداد کے وسط میں التحریر اسکوائر کی تصاویر شائع کی ہیں جہاں بڑی تعداد میں عراقی شہری صیہونی حکومت کے خلاف فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہروں کے لیے جمع ہیں۔

یہ پرجوش احتجاجی ریلی صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت اور فلسطینیوں کی حمایت میں منعقد کی گئی ہے۔

ریلی کے شرکاء نے فلسطین کی حمایت میں صیہونی پرچم کو نذر آتش کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button