ایران

شیخ زکزاکی نے تہران میں استقبال کے لئے آنے والوں سے خطاب میں کیا کہا؟

شیعیت نیوز: نائیجیریا کے شیعہ رہنما شیخ زکزاکی نے امریکہ اور یورپ میں اسلامی تبدیلی کی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ایران کے اسلامی انقلاب کی وجہ سے دنیا میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کی بدولت حضرت امام مہدی (ع) کے ظہور کی بنیاد فراہم ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق شیخ ابراہیم زکزاکی نے بدھ کی صبح تہران پہنچنے پر امام خمینی ہوائی اڈے پر موجود صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اور میرا خاندان پچھلے آٹھ سالوں سے خدا کی طرف سے آزمائش میں مبتلا ہیں اور ہم ہمیشہ امتحان میں رہتے ہیں اور قرآنی آیات کے مطابق ’’یہ مت سمجھو کہ ہم نے تمہیں کھلا چھوڑ دیا ہے، بلکہ تم ہمیشہ آزمائش میں مبتلاء ہو۔ ان سالوں میں ہم مشکل امتحانات سے گزرے ہیں اور اللہ کا شکر ہے کہ ان امتحانات میں سرخرو نکلے‘‘۔

یہ بھی پڑھیں : غاصب صیہونی حکومت نے مصر کو بھی دھمکی دے دی

انہوں نے مزید کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ آج اتنی بڑی تعداد میں لوگ مزاحمت کی حمایت کر رہے ہیں جس کے لئے میرے پاس آپ عزیزوں کے شکریہ کہنے کے علاوہ کچھ نہیں۔

نائیجیریا کے شیعہ رہنما شیخ زکزاکی نے امریکہ اور یورپ میں اسلامی تبدیلی کی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ایران کا اسلامی انقلاب اپنی حکمت عملی کے ذریعے پوری دنیا میں تبدیلیاں پیدا کرنے میں کامیاب ہو جائے گا، تاکہ امام مہدی ع کے ظہور کے لیے جلد از جلد عملی تیاری کی بنیاد فراہم کی جاسکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button