اہم ترین خبریںمشرق وسطی

اسرائیل پر حملہ کرنے والوں کے ہاتھ چومتے ہیں، آیت اللہ خامنہ ای

شیعت نیوز: رہبر معظم  آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر حملہ کرنے والوں کے ہاتھ چومتے ہیں۔

آیت اللہ خامنہ ای نے حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد ٹیلی ویژن پر اپنی پہلی تقریر میں کہا کہ ہم ان لوگوں کے ہاتھ چومتے ہیں جنہوں نے صیہونی حکومت پر حملے کی منصوبہ بندی کی تھی۔

ایرانی سپریم لیڈر نے ٹی وی پر اپنی پہلی تقریر کے موقع پر فلسطینی اسکارف بھی پہنا ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس حماس کے حملے نے اسرائیل میں کچھ اہم ڈھانچوں کو تباہ کیا جن کی مرمت آسانی سے نہیں کی جائے گی، اسرائیلی حکومت کے اپنے اقدامات اس تباہی کے ذمہ دار ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button