مقبوضہ فلسطین

غزہ پر صیہونی جنایت ، 105 خواتین اور 140 معصوم بچے شہید

شیعیت نیوز: فلسطینی وزارت صحت نے  اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر صیہونی جنایت کے نتیجے میں اب تک 687 شہریوں کی شہادت کی تصدیق کی گئی ہے۔ شہداء میں میں 140 بچے اور 105 خواتین شامل ہیں۔

وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ زخمیوں کی تعداد کی تعداد 3726 تک پہنچ گئی۔ زخمیوں میں 10 فی صد بچے ہیں۔

بیان میں بتایا گیا کہ خاندانوں کے خلاف اب تک کم از کم 15 اجتماعی قتل عام ریکارڈ کیے گئے ہیں، جس میں تقریباً درجنوں شہریوں کی جانیں گئیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ صیہونی جنایت کی شدت سے ہسپتالوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ کیونکہ ہسپتال اسرائیلی محاصرے کے نتیجے میں ہم ادویات، طبی استعمال کی اشیاء اور ایندھن کی بڑی کمی کا شکار ہیں۔ بزدل دشمن کی طرف سے غزہ کی پٹی میں معصوم اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنا کر اپنی بربریت کا ثبوت پیش کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں میڈیا دفاتر پر اسرائیلی بمباری میں 6 فلسطینی صحافی شہید

وزارت صحت نے بتایا کہ بجلی کا مسلسل بحران صحت کے نظام کے لیے ایک چیلنج اور شدید زخمی سینکڑوں شہریوں اور بیماروں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں۔

تکنیکی اور انجینیرنگ عملہ چوبیس گھنٹے کام کر رہا ہے تاکہ بجلی کے جنریٹرز کے آپریشن کو یقینی بنایا جا سکے جنہیں 12 گھنٹے بجلی کی بندش کی صورت میں روزانہ 40,000 لیٹر ڈیزل کی ضرورت ہوتی ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز اس وقت غزہ کی پٹی پر چڑھائی کردی تھی جب فلسطینی مزاحمت کاروں نے غزہ کی پٹی کے اطراف میں یہودی کالونیوں پر حملہ کردیا تھا

انہوں نے نشاندہی کی کہ اسرائیلی غاصب دشمن طبی عملے، صحت کی سہولیات اور ایمبولینسوں کو نشانہ بنانے کا دائرہ وسیع کر رہے ہیں، جس کے نتیجے میں 5 طبی اہلکار شہید اور 10 زخمی ہوئے ہیں، جب کہ 7 ہسپتالوں اور صحت کے مراکز کو نشانہ بنایا گیا ہے اور انہیں براہ راست نقصان پہنچایا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button