غزہ کی ’مکمل‘ ناکہ بندی، پانی فراہمی معطل، اسرائیلی کارروائیوں سے 600 فلسطینی شہید

09 اکتوبر, 2023 19:07

شیعت نیوز:اسرائیل نے غزہ کی ’مکمل‘ ناکہ بندی کرتے ہوئے کھانے پینے کی اشیا، ایندھن سمیت اہم ضروریات کی چیزوں کی فراہمی کا راستہ روک دیا ہے اور پانی کی سپلائی بھی منقطع کردی جبکہ فضائی کارروائیوں میں سیکڑوں فلسطینی جاں بحق ہوگئے۔

غیرملکی خبرایجنسیوں کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے وزیردفاع یووا گیلنٹ نے کہا کہ غزہ کو مکمل طور پر بلاک کردیا گیا ہے اور ایندھن اور خوراک سمیت دیگر اشیا کی فراہمی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

غزہ کی وزارت صحت نے کہا کہ جوبالیہ پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فضائی کارروائیوں میں درجنوں فلسطینیوں جاں بحق اور زخمی ہوگئے ہیں، حماس کی جانب سے ہفتے کو اسرائیل پر 5 ہزار راکٹ فائر کیے جانے کے بعد اسرائیل نے بدترین کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے۔

فلسطین کی وزارت صحت نے بتایا کہ غزہ میں پیر کو جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر 560 ہوگئی ہے۔

حماس کے زیر انتظام وزارت کا کہنا تھا کہ حماس کے جنگجووں کی جانب سے اسرائیل پر اچانک 5 ہزار راکٹ داغنے کے بعد شروع ہونے والی جھڑپوں میں اب تک 570 افراد جاں بحق اور دیگر 2 ہزار 900 زخمی ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی فوجیوں نے آج غزہ کی پٹی کے ارد گرد کے صحرا پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے اور جنگ زدہ سرحدی علاقے سے لوگوں کو نکالنے کے لیے کارروائیاں کی ہیں جبکہ حماس کے ساتھ جاری جھڑپوں کے تیسرے روز تک ہلاکتوں کی تعداد 1100 سے تجاوز کر چکی ہے۔

7:13 صبح مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top