اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

سرگودھا سےتعلق رکھنے والےمیجر سیدعلی شاہ شیرازی حوالدارسمیت دہشت گردوں کے حملے میں شہید

انا للہ وانا اليه راجعون ، خداوند کریم بحق محمد و آل محمد (ع) مغفرت فرمائے ، محمد و آل محمد (ع) کی شفاعت نصیب فرمائے ، درجات بلند فرمائے ، شہدائے کربلا کے ساتھ محشور فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

شیعیت نیوز: بلوچستان کے ضلع ژوب میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ سے 5 دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک میجر اور حوالدار شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا اور دہشت گردوں کو گھیرے میں لے لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 5 دہشت گردوں ہلاک ہوگئے جبکہ آپریشن کی قیادت کرنے والے میجر سید علی رضا شاہ شیرازی (عمر 31 سال، ساکن ضلع سرگودھا) اور حوالدار نثار احمد (عمر 38 سال، ساکن ضلع وہاڑی) نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوگئے۔

انا للہ وانا اليه راجعون ، خداوند کریم بحق محمد و آل محمد (ع) مغفرت فرمائے ، محمد و آل محمد (ع) کی شفاعت نصیب فرمائے ، درجات بلند فرمائے ، شہدائے کربلا کے ساتھ محشور فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button