اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

طوفان الاقصی میں صہیونیوں سنگین نقصان، 350ہلاک، 1452 زخمی

شیعیت نیوز: طوفان الاقصی میں تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اب تک 350 سے زائد صہیونی فوجی اہلکار اور آبادکار ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ زخمی ہونے والوں کی تعداد 1452سے بڑھ چکی ہے جن میں سے 200 سے زائد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ مقاومتی تنظیموں کی جانب سے ’’طوفان الاقصی‘‘ آپریشن میں متاثر ہونے والے صہیونیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

بعض عبرانی ذرائع کے مطابق اب تک طوفان الاقصی میں 165 صہیونی کو فلسطینی مقاومتی تنظیموں نے گرفتار کرلیا ہے۔

صہیونی چینل 13 کے مطابق صہیونی قصبے کیبوتس بئیری سے 50 صہیونیوں کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ چینل کان نے خبر دی ہے کہ غزہ کی پٹی کے اطراف میں بسنے والے 14 صہیونی حماس کے میزائل کا شکار ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ پر اسرائیل کی جارحیت جاری، 20 بچوں سمیت 256 فلسطینی شہید

علاوہ ازین صہیونی اخبار یدیعوت احارونوت نے لکھا ہے کہ غزہ کے اطراف میں واقع 7 قصبوں میں لڑائی جاری ہے جس میں حماس نے تین پر قبضہ کرلیا ہے۔ 9 گھنٹے گزرنے کے باوجود صہیونی فوج ان قصبوں کو حماس کے قبضے سے چھڑانے میں ناکام ہے۔

فلسطینی ذرائع نے حماس کے مجاہدین کی صہیونی فوج کے مورچے میں موجودگی کی ویڈیو جاری کی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فوجی مورچے کے اطراف مجاہدین کے حملے کی وجہ سے دھواں بلند ہورہا ہے۔ اچانک حملے کی وجہ سے صہیونیوں کو سنبھلنے کا بھی موقع نہیں ملا۔

صہیونی ویب سائٹ حدشوت نے طوفان الاقصی کو اسرائیل کی تاریخ کا سیادہ ترین دن قرار دیا ہے۔

فلسطینی ذرائع نے مقاومتی جوانوں کے ہاتھوں صہیونی فوجی اہلکاروں کی ذلت آ٘میز گرفتاری کی ویڈیو اور تصاویر جاری کی ہیں۔

غزہ سے مزاحمت کاروں نے اسرائیلی غیرقانونی بستیوں پر ایک روز میں کم سے کم پانچ ہزار راکٹ داغے ہیں جن سے ہرطرف تباہی پھیلی ہے۔

فلسطینی مزاحمت کاروں نے غزہ کی پٹی میں گھسنے کی کوشش کرنے والے دسیوں صہیونی فوجیوں کو جنگی قیدی بنا لیا ہے۔

ہفتے کی شام دیر گئے صہیونی فوج کے ترجمان نے کیرم شلوم میں فلسطینی مجاہدین کے ساتھ مسلح تصادم کے دوران نہال بریگیڈ کے کمانڈر کے مارے جانے کا اعلان کیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button