مقبوضہ فلسطین

غزہ پر اسرائیل کی جارحیت جاری، 20 بچوں سمیت 256 فلسطینی شہید

شیعیت نیوز: اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس کے اسرائیل پر بڑے حملے کے بعد اسرائیل نے غزہ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں اب تک 20 بچوں سمیت 256 فلسطینی شہید اور ایک ہزار 788 سے زائد فلسطینی زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والوں میں 121 بچے بھی شامل ہیں۔

حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد صیہونی حکومت نے غزہ پر بمباری شروع کردی، بمباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے تاحال جاری ہے۔

ہر تھوڑی دیر بعد غزہ کے کسی حصے پر اسرائیلی ہوائی جہاز میزائل حملے کررہے ہیں اور ہر کچھ دیر بعد غزہ کے کسی نہ کسی حصے سے دھواں اٹھتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : القسام بریگیڈز نے اسرائیلی فوج کے سینیر افسر پکڑ لیے ہیں، صالح العاروری

صیہونی جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں سرکاری اور غیر سرکاری عمارتوں اور فلسطینی مزاحمتی دھڑوں سے تعلق رکھنے والے مقامات پر ’’آہنی تلواریں‘‘ کے نام سے حملے شروع کر دیے۔

غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع شہر خان یونس میں عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی بمباری نے ناصر ہسپتال کے قریب ایمبولینس کے ارد گرد کے علاقے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے۔

صیہونی فوج حماس کے جوانوں کے نام پرغزہ میں جگہ جگہ معصوم جانوں کو نشانہ بنارہی ہے، اب تک اسپتالوں میں دو سو سے زائد فلسطینی باشندوں کی لاشیں لائی جاچکی ہیں جبکہ غزہ میں اس وقت شدید ترین جنگی کیفیت طاری ہے تاہم اس کے باوجود فلسطینی باشندوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ اسرائیل پر ہوئے اس بڑے حملے پر خوشی و مسرت کا اظہار کر رہے ہیں۔

صبح سے ہی فلسطینی مزاحمت کاروں نے غاصب صہیونی ریاست کے ۔جرائم اور مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا جواب دینے میں بہادری کا مظاہرہ کیا ہے۔  فلسطینی مزاحمت کاروں نے قابض دشمن پر بڑے پیمانے پر راکٹ داغے ہیں جن میں دسیوں صہیونی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button