مشرق وسطی

حمص حملے میں شہید ہونے والے شامی شہداء کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں

شیعیت نیوز: شام کی ملٹری اکیڈمی میں دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے افراد کی آخری رسومات کا آغاز آج صبح حمص کے آرمی ہاسپٹل کے سامنے ہوا۔ ابھی تک 28 شہداء کی آخری رسومات حمص کے آرمی ہاسپٹل کے سامنے ادا کی گئیں۔

اس موقع پر شام کے وزیر دفاع جنرل علی عباس بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاسنگ آوٹ کی تقریب میں جنرل علی عباس بھی موجود تھے، جو اس دہشت گرد حملے میں معجزانہ طور پر بچ گئے تھے۔

آج صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل علی عباس نے اس واقعے کو اپنوں کی غداری اور بیرونی طاقتوں سے ملی بھگت کا نتیجہ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک اپنی خودمختاری و وقار کی بھاری قیمت چُکا رہا ہے۔ خداوند عالم ہمارے شہداء کی مغفرت فرمائے۔

یہ بھی پڑھیں : کویتی سفیر کی فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے منظم ریاستی جرائم کی شدید مذمت

گزشتہ روز شام کے سرکاری ٹی وی نے صوبہ حمص میں ملٹری اکیڈمی میں پاسنگ آوٹ تقریب کے دوران خودکش ڈرون حملے کی خبر دی تھی۔

نیوز چینلز نے بتایا تھا کہ اس واقعے میں شدید جانی نقصان ہوا ہے۔

آج صبح شام کی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اس دہشت گرد حملے میں 31 عورتوں اور 5 بچوں سمیت 89 افراد شہید ہو چکے ہیں جب کہ 277 سے زیادہ زخمی ہیں۔

شام کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے حمص میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی۔

شامی فارن افئیر نے دہشت گردوں کی اس کارروائی کو بزدلانہ قرار دیا اور دہشت گردی کی حمایت کرنے والے ممالک کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

دمشق نے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل سے اس دہشت گرد کارروائی کی مذمت کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button