دنیا

صیہونی حکومت کے سربراہ کا ٹیلی گرام میسنجر اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا، عبرانی ذرائع

شیعیت نیوز: عبرانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی حکومت کے سربراہ کا ٹیلی گرام میسنجر اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا ہے۔

سما نے خبر دی ہے کہ صیہونی حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں کی معلومات افشا کرنے اور سوشل میڈیا نیٹ ورکس میں ان کے اکاؤنٹس ہیک کرنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

صیہونی حکومت کی انٹیلی جنس اور سکیورٹی ناکامیوں کا ذکر کرتے ہوئے صیہونی ٹیلی ویژن نے اعتراف کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے سربراہ اسحاق ہرٹزوگ کا ٹیلی گرام میسنجر اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا ہے۔

یہ اس حقیقت کے باوجود ہے کہ گزشتہ روز ایک ایرانی سیکورٹی ذریعے نے المیادین کے ساتھ گفتگو میں دعوی کیا تھا کہ ایران نے صیہونی حکومت کے حکام کے بارے میں کچھ خفیہ معلومات اور تصاویر حاصل کی ہیں جن میں اس حکومت کے وزیر اعظم نیتن یاہو اور اس کے مخالف بعض صیہونی سیاسی حکام بھی شامل ہیں۔

اس سیکیورٹی ذریعے نے کہا کہ ایران نے ان غیر ملکی صحافیوں کی فہرست کے بارے میں خصوصی معلومات حاصل کی ہیں جو خبریں شائع کرنے کے لیے نیتن یاہو کے دفتر سے رشوت وصول کرتے ہیں۔

اس فہرست میں کچھ امریکی، یورپی اور صیہونی صحافیوں کے نام دیکھے جا سکتے ہیں، اور ان کی تمام معلومات اور نیتن یاہو سے رشوت کے طور پر وصول کی گئی رقم کا ڈیٹا ایران کے سیکورٹی اداروں کے اختیار میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فرانسیسی فوجیوں کے انخلا کے حوالے سے نائیجر ملٹری کونسل کا موقف

دوسری جانب اسرائیلی میڈیا نے قابض وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر میں ’’سکیورٹی کی خلاف ورزی‘‘ کا انکشاف کیا جب ایک چور گارڈ روم میں گھس کر ’’سکیورٹی آلات‘‘ چھیننے میں کامیاب ہو گیا۔

’’اسرائیل ٹوڈے‘‘ اخبار نے آج اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ایک اسرائیلی نے مقبوضہ بیت المقدس میں نیتن یاہو کے ہیڈ کوارٹر کے گارڈ روم پر دھاوا بول دیا اور حفاظتی سامان پر مشتمل ایک بیگ چرا لیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی مقبوضہ عسقلان کے قریب ’’کریات ملاچی‘‘ بستی کا رہائشی ہے اور حفاظتی اقدامات میں گھسنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ آباد کار پر مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی وزارت خزانہ کی عمارت سے ایک سائیکل چوری کرنے کا شبہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button