دنیا

نیٹوعالمی نظام کے لئے کینسر کے پھوڑے کی مانند خطرہ ہے، شمالی کوریا

شیعیت نیوز: شمالی کوریا نے نیٹو کو عالمی نظام کے لئے کینسر کے پھوڑے کی مانند خطرہ قرار دیا ہے۔

موصولہ خبروں کے مطابق شمالی کوریا کے نائب وزیر خارجہ ایم چون ایل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نیٹو، یوکرین کی صورت حال کو اشتعال انگيز بنا کر،عالمی نظام اور اقوام متحدہ کے منشور کے لئے کینسر کے پھوڑے کی مانند خطرہ بنا ہوا ہے۔

ایم چون ایل نے مزید کہا کہ امریکہ، جاپان اور جنوبی کوریا کے درمیان فوجی اتحاد، شمالی کوریا اور اس کے پڑوسیوں کے خلاف دشمنانہ عزائم کو ظاہر کرتا ہے۔

شمالی کوریا کے اس عہدیدار نے مزید کہا کہ امریکی قیادت والے اتحاد ’’زیادہ خطرناک‘‘ ہو گئے ہیں اور ان کی ’’جارحانہ اور برتری پسندی کی فطرت‘‘ سے ممالک کی سلامتی اور خودمختاری کو خطرہ لاحق ہوگيا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتے، واشنگٹن اور سیئول نے پیونگ یانگ کی آبدوزوں اور میزائلوں کا مقابلہ کرنے کے لیے (نام نہاد) تین روزہ بحری مشقوں کا انعقاد کیا تھا۔

​یہ بھی پڑھیں : ستمبر میں مسجد اقصیٰ اور القدس شہر سے58 فلسطینیوں کی شہر بدری

دوسری جانب یورپ اور یوکرین کے 27 وزرائے خارجہ نے ہفتے کو یوکرین کی حمایت میں کیف میں ایک خصوصی اجلاس تشکیل دیا ہے۔

یورپی کمیشن کی سربراہ اورسولا فون نے اس بات کا دعوی کرتے ہوئے کہ یوکرین کامیاب ہوگا کہا کہ یورپی یونین یوکرین کو آزاد کرانے کے لئے کسی کوشش سے دریغ نہیں کرے گی۔

دوسری طرف یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بورل نے کہا ہے کہ ہم اس وقت یوکرین میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے تاریخی اجلاس کا انعقاد کر رہے ہیں تاکہ یوکرین کے عوام کے ساتھ اپنی حمایت کا اعلان کرسکیں۔

در ایں اثنا کیف میں تعینات نامہ نگاروں کے ساتھ گفتگو میں شرکت کرنے والے سفارتکاروں نے یوکرین کے محاذ سے یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم یوکرین کے لئے اپنی حمایت جاری رکھیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button