علامہ جواد نقوی کا ایک اور مضحکہ خیز بیان سامنے آگیا
معروف عالم دین علامہ جواد نقوی کا ایک اور مضحکہ خیز بیان سامنے آگیا۔
علامہ جواد نقوی نے کہا ہے کہ اسرائیل دشمنی میں سب سے پیش پیش ایران ہے۔
ایران بھی عرب ممالک کی طرح اسرائیل سے امن اور سمجھوتے پہ آجاتا ہے تو کچھ قیمت وصول کرے گا۔
مفت میں اس سمجھوتے کو نہیں ہونے دے گا۔
حالات بتارہے ہیں کہ میدان کافی ہموار ہوگیا ہے بہت سے اسلامی ممالک اسرائیل سے تعلقات کیلئے تیار اور بیتاب ہیں
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ پہلی بار نہیں کہ علامہ جواد نقوی نے ایران کی پالیسی کے برخلاف بیان دیا ہو۔
آیت اللہ خامنہ ای نے سعودیہ عرب اور اسرائیل کے تعلقات کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہارے ہوئے گھوڑے پر جوا کھیلا جارہا ہے
ایسی صورتحال میں جب ایران نے کھلم کھلا سعودیہ اسرائیل تعلقات کی مخالفت کی ہے ۔پاکستان کے معروف عالم دین کا مضحکہ خیز بیان کنفیوزن سے بھرپور اور بے بنیاد ہے ۔
علامہ جواد نقوی ہمیشہ بے بنیاد اور غیر متوقع بیانا ت دیکر خود کو سوشل میڈیا کی زینت بنانے کیلئے متنازعہ بیانات دیتے رہتے ہیں۔
فلسطینی رہنما یہ بارہا اعتراف کرچکے ہیں کہ اگر فلسطینوں کو مزاحمت کیلئے سوئی بھی کسی ملک نے دی ہے تو وہ ایران ہے ۔
ایران نے ہمیشہ فلسطین کاز کی حمایت کی ہے ۔عرب ممالک کی شہداء کے خون سے خیانت کے بعد ایران کی فلسطین کیلئے حمایت پہلے سے زیادہ دکھائی دیتی ہے ۔
ایران نے عالمی سطح پہ ہمیشہ فلسطین کاز کو زندہ رکھا غاصب صیہونی ریاست اسرائیل روز بروز تنزلی کی طرف بڑھ رہا ہے ۔آیت اللہ خامنہ ای نے بھی حالیہ تازہ بیان میں کہا ہے اسرائیل نابودی کی طرف بڑھ رہا ہے ۔
ایرانی علمائے کرام اور حکومت کے اسرائیل مخالف بیانیہ کے بعد علامہ جواد نقوی کا اسرائیل ایران تعلقات میں بحالی کے بیان کو محض مزاق کے علاوہ کچھ اور نہیں کہا جاسکتا۔







