مشرق وسطی

شام پر اسرائیلی جنگی طیاروں کا حملہ، 2 شامی فوجی زخمی

شیعیت نیوز: اسرائیلی جنگی طیاروں نے پیر کی رات مشرقی شام کے علاقوں کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا۔

خبر رساں ایجنسی سانا کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے مشرقی شام کے دیرالزور شہر کے اطراف کے علاقوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں شام کے 2 فوجی زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بہانے دوسرے ملکوں کے خلاف طاقت کا استعمال نا قابل قبول ہے، ناوابستہ تحریک

شام کے ایک فوجی ذریعے کا کہنا ہے کہ نصف شب کے قریب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے شامی فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، اس حملے کے نتیجے میں 2 فوجی زخمی اور کافی مالی نقصان ہوا۔

غاصب صیہونی حکومت نے حالیہ مہینوں کے دوران بارہا شام کے غیر فوجی علاقوں اور خاص طور سے ہوائی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے جس پر شام نے ہمیشہ سخت ردعمل کا مظاہرہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غلامی کی زنجیروں کو توڑیں گے ، انہیں شرم آنی چاہیے جنہوں نے اس وطن کو بھکاری بنادیا،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

شام کی حکومت نے بارہا اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت اپنے علاقائی اور مغربی اتحادیوں کے ساتھ مل کر شام میں حکومت کے خلاف برسرپیکار دہشت گرد گروہوں کی بھرپور حمایت کر رہی ہے اور شامی فوج نے بارہا ان دہشت گرد گروہوں کے ایسے ہتھیار ضبط کئے ہیں جو غاصب صیہونی حکومت نے ان گروہوں کو فراہم کئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button