اہم ترین خبریںایران

آیت اللہ خامنہ ای نے 2 ہزار مجرموں کی سزاؤں میں کمی اور معافی کی منظوری دے دی

شیعیت نیوز: رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے پیغمبر اسلام(ص) اور امام صادق (ع) کے یوم ولادت کے موقع پر 2 ہزار سے زائد مجرموں کی سزاؤں کو معاف یا کم کرنے کی منظوری دے دی۔

رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے ماہ ربیع الاول کی آمد اور میلاد حضرت ختمی مرتبت محمد مصطفی (ص) اور امام جعفر صادق (ع) کے موقع پر متعدد ایرانی قیدیوں کی سزاؤں میں کمی یا معافی کی تجویز کو منظور کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عدلیہ کے سربراہ حجت الاسلام محسنی اژہ ای نے پیغمبر اسلام (ص) اور امام جعفر صادق (ع) کے یوم ولادت کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی کے نام ایک خط میں دو ہزر سے زائد ایسے مجرموں کے لیے جو متعلقہ کمیشن میں ضروری شرائط پر پورا اترتے پائے گئے تھے معافی اور سزاؤں میں کمی کی تجویز پیش کی تھی۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آئین کے مطابق ان کی سزاؤں کو معاف کرنے یا کم کرنے کی منظوری دے دی۔

ان قیدیوں کو عوامی اور انقلابی عدالتوں، مسلح افواج کی عدالتی تنظیم کے ساتھ ساتھ سرکاری اہلکاروں سے متعلق عدالتوں نے سزا سنائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : گستاخ قرآن کے خلاف سویڈن حکومت کی صرف مذمت قبول نہیں،علامہ احمد اقبال رضوی

دوسری جانب صدر رئیسی نے چین کے قومی دن کے موقع پر صدر شی جن پنگ کو تہنیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق چین کے قومی دن کے موقع پر ایران کے صدر آیت اللہ رئیسی نے مبارکباد دی ہے۔ صدر شی جن پنگ کے نام پیغام میں صدر رئیسی نے قومی دن کے موقع پر حکومت اور چینی قوم کو مبارکباد دی۔

یاد رہے کہ چین کی کوششوں سے ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات بحال ہوئے تھے۔ دونوں ممالک نے بیجنگ میں مذاکرات کے آخری دور کے بعد باقاعدہ تعلقات بحال کرنے کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button