دنیا

یوکرائن میں برطانوی فوج کی تعییناتی، امریکی رکن کانگریس کی خطرناک پیشنگوئی

شیعیت نیوز: یوکرائن میں برطانوی زمینی فوج کے دستے تعیینات کرنے کے بارے میں امریکی رکن کانگریس نے عالمی امن کو درپیش خطرے سے خبردار کردیا۔

رپورٹ کے مطابق امریکی رکن کانگریس مارگری ٹیلر نے انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرائن میں برطانوی فوج تعیینات کرنے سے تیسری عالمی جنگ شروع ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب، ریاض میں شامی سفارت خانے کا دوبارہ افتتاح

سماجی ویب سائٹ ایکس پر ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے اس فیصلے سے تیسری عالمی جنگ شروع ہوگی۔ امریکہ اس میں شریک نہیں ہوسکتا کیونکہ کوئی امریکی فوجی یوکرائن میں موجود نہیں ہے۔

انہوں نے امریکی حکومت سے مخاطب ہوکر کہا کہ یوکرائن کی حمایت کے بجائے اپنی سرحدوں کی حفاظت کرے۔

یاد رہے کہ برطانوی وزیر دفاع نے کہا تھا کہ برطانیہ یوکرائنی فوج کو تربیت دینے کے لئے پہلی مرتبہ کیف میں زمینی دستے بھیجے گا۔ انہوں نے گزشتہ ہفتے یوکرائنی صدر زیلنسکی سے ملاقات بھی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی مستونگ میں زخمی ہونے والے عاشقان رسول ؐ کی عیادت

مختلف ممالک کی حمایت میں یوکرائنی فوج میں تازہ بھرتی ہونے والے 26 ہزار سے زائد اہلکاروں کو تربیت دی جارہی ہے۔

برطانوی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ اس سال کے آخر تک 30 ہزار یوکرائنی اہلکاروں کو تربیت دی جائے گی۔

اس سے پہلے برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلرلی نے کہا تھا کہ یوکرائن کے لئے برطانوی حمایت یقینی ہے تاہم روس کے مقابلے ہمارے لئے ایسا فیصلہ کرنا یقینا دشوار ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button