مقبوضہ فلسطین

صہیونیوں کی تخریب کاری، مسجد اقصیٰ کے نیچے نئی سرنگ کھود دی

شیعیت نیوز: فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق صہیونیوں نے مسجد اقصیٰ کے نیچے نئی سرنگ کھود ڈالی ہے جس سے قبلہ اول کو مزید خطرات پیدا ہوگئے ہیں۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت نے یہودیوں کی عید کے موقع پر مسلمانوں کے قبلہ اول کے نیچے نئی سرنگ کا افتتاح کرنے کا اعلان کردیا ہے جس کی لمبائی صحن براق سے قصر اموی تک ہوگی۔ سرنگ کا آغاز سلوان قصبے سے ہوگا اور صحن براق سے ہوکر قصر اموی پر ختم ہوگی۔

اس سرنگ کو کھودنے سے مسجد اقصیٰ کو یہودی رنگ دینے کا عمل مزید تیز ہوگا اور معبد سلیمانی کی ترویج کا نظریہ پھیل جائے گا۔

سرنگ کی لمبائی 200 میٹر اور اونچائی 12 میٹر ہے۔ سرنگ کے اندر تصویری نمائش گاہ ہے صہیونی حکومت کے مطابق اس میں قدس کی تاریخ کو نمایاں کیا گیا ہے۔

سرنگ سے گزرتے وقت تین زبانوں عربی، انگریزی اور عبرانی میں تین منٹ کی ویڈیو دکھائی جاتی ہے جس میں یہودیوں کے دعویٰ کے مطابق معبد سلیمانی کے بارے میں بتایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مغربی کنارے اور یروشلم میں 24 گھنٹوں کے دوران 3 اسرائیلی فوجی زخمی

دوسری جانب اتوار کی صبح سینکڑوں یہودی آباد کاروں نے یکے بعد دیگرے گروپوں میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا۔ یہ دھاوے نام نہاد ’’یوم عرش‘‘ کے دوسرے دن کی مذہبی تقریبات کا حصہ ہیں۔

یروشلم کے خصوصی میڈیا ذرائع نے بتایا کہ صبح اور شام کے اوقات میں 867 آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا۔

ویڈیو کلپس میں آباد کاروں کے گروہوں کو الاقصیٰ کے صحنوں کے اندر پر ربیوں کے لباس میں ’’تلمودی تعلیمات کےمطابق دعا کرتے‘‘ دکھایا گیا ہے۔

آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ کے دروازوں پر پودے چڑھائے اور تلمودی رسم ادا کی۔

پولیس افسر عدا سیداوی پر حملہ کر کے مسجد اقصیٰ کے ایک دروازے باب السلسلہ کے سامنے سے ہٹا دیا گیا۔

ابتدائی طور پر قابض صیہونی افواج نے آباد کاروں کی دراندازی کو محفوظ بنانے کے لیے مسجد کے صحنوں پر دھاوا بول دیا۔

قابض صیہونی افواج نے آباد کاروں کی دراندازی کو محفوظ بنانے کی تیاری کے لیے صبح سے ہی پرانے شہر کے اندر بھاری تعداد میں نفری تعینات کی تھی۔

حالیہ عرصے کے دوران ایک طرف یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ پر دھاووں کی اپیلیں شروع کیں تو دوسری طرف فلسطینی قوتوں نے بھی مسجد اقصیٰ کے دفاع کے لیے فلسطینیوں کو متحرک ہونے پر زور دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button