لبنان

لبنان میں داعش کے امیر عماد یاسین کو 160 سال قید کی سزا

شیعیت نیوز: لبنان میں داعش کے سربراہ 50 سالہ عماد یاسین کو 11 الزامات میں مجرم ثابت ہونے پر مجموعی طور پر 160 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق عماد یاسین لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ٹی وی اسٹیشن سمیت ملک بھر میں مختلف ہوٹلوں، پاور پلانٹس اور دیگر مقامات پر ہونے والے بم دھماکوں کا مرکزی کردار تھا۔

یہ بھی پڑھیں : عراق میں داعش کے زیر زمین نیٹ ورکس کو تباہ کر دیا، محمد التمیمی کا اعلان

علاوہ ازیں داعش کے سربراہ پر سیکیورٹی فورسز پر خون ریز حملے اور سرکاری عمارتوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی اور معاونت کرنے کا الزام بھی تھا اور اسے 22 ستمبر 2016ء کو ساحلی شہر صیدا کے قریب سے گرفتار کیا گیا تھا۔

عماد یاسین کو عماد عقل کے نام سے شہرت حاصل تھی وہ پہلے جند الشام گروپ کا رکن رہا اور کئی کارروائیوں میں حصہ لیا اس کے بعد داعش میں شمولیت اختیار کی اور ترقی کرتے کرتے لبنان کا امیر مقرر ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : تکفیری دہشتگردوں کے سرپرست ملافضل الرحمٰن (ڈیزل) اور رانا ثناءاللہ نے مذہبی کارڈ کا سہارالیکر الیکشن کی تیاریوں کا آغازکردیا

تفتیش کے دوران داعش کے سربراہ نے لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کے سب سے بڑے کیمپ میں کارروائیوں، لبنانی فوجیوں پر فائرنگ اور مسلح گروپوں کو اسلحہ اور گولہ بارود منتقل کرنے کے اعترافات کیے تھے۔

عماد یاسین کے اعترافی بیانات اور شواہد کی روشنی میں لبنان کی فوجی عدالت نے اسے 11 قید کی سزائیں سنائیں جن کی مجموعی مدت 160 سال بنتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button