اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

جے یوآئی (ف) کے امام مسجد کی 8 سالہ معصوم بچے کے ساتھ جنسی زیادتی ، مقدمہ درج

بعد ازاں بچہ روتا ہواخون میں لت پت اپنے گھر پہنچا محلہ کے لوگوں نے 15پولیس کو اطلاع دی جس پرایس ایچ او تھانہ سٹی پھولنگر سید ثقلین بخاری پولیس کی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے

شیعیت نیوز: فضل الرحمٰن المعروف ملا ڈیزل کی جماعت جمعیت علمائے اسلام کے رہنمااور مقامی مسجد کے پیش نماز محمد شاہد کی 8 بچے سے جنسی زیادتی ، مولوی سمیت دو افراد کے خلاف مقدمہ درج ، قانونی کارروائی کاآغاز۔

تفصیلات کے مطابق پتوکی امام مسجد کی 8سالہ بچے سے بدفعلی امام مسجد سمیت دو ملزمان کیخلاف مقدمہ درج پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دیں۔ڈی ایس پی سرکل پتوکی کے علاقہ کوٹ گوندی والہ کے رہائشی محمد آصف کا 8سالہ بیٹا محمد زید قرآن کی تعلیم حاصل کرنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر گوندی والہ مسجد میں جاتا تھا امام مسجد محمد شاہد نے باقی بچوں کو نماز مغرب کے بعد چھٹی دے دی اور سائل کے بیٹے کو بٹھائے رکھا بچوں کے جانے کے بعد امام مسجد شاہد سائل کے بیٹے کو اپنی رہائش کے اندر لے گیا اور وہاں پر سائل کے بیٹے کیساتھ بد فعلی کی اور بچے کو دھمکی لگائی کہ اگر تم نے کسی کو کچھ بتایا تو جان سے ماردوں گا ۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا کمیل مہدوی نے شیطانی فلم “فرقہ عشق“ کو شعائر امام حسینؑ کی توھین قرار دے دیا

بعد ازاں بچہ روتا ہواخون میں لت پت اپنے گھر پہنچا محلہ کے لوگوں نے 15پولیس کو اطلاع دی جس پرایس ایچ او تھانہ سٹی پھولنگرسید ثقلین بخاری پولیس کی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے پولیس نے بچے کو میڈیکل کیلئے گورنمنٹ ہسپتال منتقل کیا تھانہ سٹی پھولنگر نے متاثرہ بچے کے والد محمد آصف کی مدعیت میں نامزد ملزمان محمد شاہد اور محمد شفیق کیخلاف مقدمہ درج کرلیا،ایس ایچ او سید ثقلین بخاری نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں جلد ہی ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا ایسے درندے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔پولیس متاثرہ فیملی کیساتھ کھڑی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button