دنیا

خلیج فارس میں امریکی بحریہ کا ہیلی کاپٹر ایرانی سپیڈ بوٹس کے نشانے پر، امریکی بحریہ کا دعوی

شیعیت نیوز: امریکی بحریہ کے پانچویں بحری بیڑے نے دعویٰ کیا ہے کہ خلیج فارس کی فضائی حدود میں اس ملک کے ایک ہیلی کاپٹر کو ایرانی اسپیڈ بوٹس نے لیزر سے نشانہ بنایا۔

الجزیرہ نے خبر دی ہے کہ بحرین میں تعینات امریکی بحریہ کے پانچویں بحری بیڑے نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی اسپیڈ بوٹس نے ایک امریکی ہیلی کاپٹر کو لیزر کے ذریعے خلیج فارس کی فضائی حدود میں پرواز کے دوران نشانہ بنایا۔

امریکی بحریہ کی طرف سے ایرانی کشتیوں کے ردعمل کو غیر پیشہ ورانہ قرار دیتے ہوئے دعوی گیا ہے اس کی بحری فورسز خلیج فارس کی سمندری سکیورٹی کو مضبوط بنانے کے مقصد سے بین الاقوامی ضابطوں کے دائرہ کار میں اپنی پروازیں اور کشتی رانی جاری رکھیں گی۔

تاہم ابھی تک ایران کی مسلح افواج کی طرف سے امریکی بحریہ کے اس دعوے پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ڈرون حملے کا خوف، کویت کا سعودی سرحد سے فوجیوں کو واپس بلانے کا فیصلہ

دوسری جانب جنرل مارک میلی نے فوجی تقریب کے دوران اپنے عہدے سے استعفی دیا۔

رپورٹ کے مطابق امریکی فوج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے چئیرمین مارک میلی نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔

الجزیرہ ٹی وی کے مطابق 65 سالہ فوجی جنرل نے ایک فوجی تقریب کے دوران مستعفی ہونے کا اعلان کیا جس میں صدر جوبائیڈن اور وزیردفاع لوئڈ آسٹن بھی تھے۔

جنرل میلی نے استعفی دینے کے بعد ایک مرتبہ پھر سابق صدر ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کی حکومت کے ساتھ کام کرنے پر افسوس ہے۔ اس سے پہلے انہوں نے امریکی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکی فوج کے لئے احترام کے قائل نہیں تھے۔

یاد رہے کہ سابق صدر نے امریکہ کی افغانستان سے فوجی انخلاء کے بعد جنرل میلی کو سزا کا مستحق قرار دیا تھا۔

انہوں نے 20 سال بعد افغانستان میں طالبان کی واپسی کو اسٹرٹیجک شکست قرار دیا۔

جنرل میلی کے مستعفی ہونے کے بعد فضائیہ کے اعلی افسر افریقی نژاد چارلس براون کو ان کی جگہ تعیینات کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button