مفتی فیض الہادی نامی شرپسند کی سرعام ریاستی اداروں اور شیعہ مکتب فکر کوسنگین دھمکیاں، عوام کو مشتعل کردیا
شیعیت نیوز: ملک دشمن قوتوں کی ایماء پر فرقہ پرست ناصبی مولوی وطن عزیز کے امن وسلامتی کو تباہ وبرباد کرنے کے درپہ ہوگئے۔ جلوس جشن عید میلادالنبیﷺ کے دوران ایک ناصبی مولوی فیض الہادی کی سرعام ریاستی اداروں اور مکتب تشیع کوکھلم کھلا دھمکیاں ، اشتعال انگیز ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ، شیعیان حیدرکرارؑ میں شدید غم وغصہ ،ریاستی ادارے خاموش تماشائی۔
تفصیلات کےمطابق جلوس میلاد النبی ﷺ دارالعلوم قادریہ سبحانیہ شاہ فیصل کالونی نمبر 5 کراچی سے صبح 8 بجے روانہ ہوا اور شمع چورنگی پر اختتام پذیر ہوا اس موقع پرمہتمم دارالعلوم قادریہ سبحانیہ مفتی فیض الھادی قادری علیمی نے بیچ سڑک شرکائے ریلی سے خطاب کے دوران ملکی خفیہ ایجنسیوں اورتحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے رہنما بدر ترمذی کو مخاطب کرتے ہوئے 25 محرم الحرام کو امام بارگاہ حسینی مشن شاہ فیصل کالونی سے نکلنے والے مرکزی جلوس شہادت امام زین العابدین ؑ کو روکنے کی دھمکی دی اور کہا کہ اگر یہ جلوس میرے دادا کے مدرسے کے سامنے سے گذرا تو مجھ سے برا کوئی نہیں ہوگا ۔
یہ بھی پڑھیں: نواسے (امام حسینؑ) کے بعد نانا (نبی محمد ﷺ) کے جلوس پر بھی تکفیریوں کے حملےدرجنوں عاشقان رسول شہید
مفتی فیض الھادی قادری علیمی نے شرکائے جلوس کو اشتعال انگیزی کیلئے اکساتے ہوئے نعرے لگائے اور ان سے شرپسندی میں ساتھ دینے کیلئے گواہی بھی لی۔اس واقعے کی ویڈیو تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کے سبب کروڑوں شیعیان حیدرکرارؑ کے مذہبی جذبات کو بری طرح ٹھیس پہنچی اور اشتعال میں اضافہ ہوا ہے، افسوس اب تک کسی قانون نافذ کرنے والے ادارے نے اس شرپسند مولوی کے خلاف کوئی قانونی کارروائی انجام نہیں دی۔
پاکستان کا آئین و قانون تمام شہریوں کو مکمل آزادی کے ساتھ اپنی مذہبی رسومات کی انجام دہی کی اجازت دیتا ہے، پاکستان میں بسنے والے 6 کروڑ سے زائد شیعیان حیدرکرارؑ کا ریاست پاکستان سے مطالبہ ہے کہ اس متعصب اور شرپسن دمولوی فیض الہادی کے خلاف نقص امن کے پیش نظر مقدمہ درج کرکے اسےفوری گرفتار کیا جائے ۔







