اہم ترین خبریںپاکستان

نواسے (امام حسینؑ) کے بعد نانا (نبی محمد ﷺ) کے جلوس پر بھی تکفیریوں کے حملےدرجنوں عاشقان رسول شہید

ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ میں جلوس عید میلاد النبیﷺ کے دوران خودکش حملہ کیا گیا جس کی ویڈیوبھی منظرعام پر آگئی ہے

شیعیت نیوز: بات عزاداری جلوسوں کے بعد میلاد النبیﷺ کے جلوسوں تک پہنچ گئی، نواسے (امام حسینؑ) کے بعد نانا(نبی محمد ﷺ) کے جلوس اور نمازجمعہ کے اجتماع پر بھی تکفیریوں کے حملےدرجنوں عاشقان رسول شہیدسینکڑوں زخمی،ہر طرف انسانی اعضاءفضاء میں بکھر گئے، چیخ وپکار دونوں سانحات کے بعد قیامت صغریٰ کے مناظر۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے مستونگ میں جشن عید میلاد النبی ﷺ جبکہ کوہاٹ میں اہل سنت مسجد میں نماز جمعہ کے دوران بھارت نوازراکے ایجنٹ ملک دشمن تکفیری وہابی دہشت گردجماعت کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے خودکش حملےدونوں سانحات میں مجموعی طور پر 60 کے قریب بے گناہ عاشقان رسول ؐ کے بہیمانہ قتل عام کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ میں جلوس عید میلاد النبیﷺ کے دوران خودکش حملہ کیا گیا جس کی ویڈیوبھی منظرعام پر آگئی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زور دار دھماکے کے بعد انسانی اعضاء فضاء میں بکھر گئےاس افسوس ناک سانحے میں 55 افراد کی شہادت کی تصدیق ہوچکی ہے جس میں پولیس ڈی ایس پی بھی شامل ہیں۔جبکہ درجنوں افراد شدید زخمی اور مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دہشت گردوں کا ہدف مسلمانوں میں تفرقہ ڈالنا ہے، رئیسی کا پاکستان میں بم دھماکے پر تعزیتی پیغام

دوسری جانب آج جشن عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر ہی ہنگو کی مسجد میں جمعہ کے خطبے کے دوران ہونے والے دھماکے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 5 ہوگئے، 12 نمازی زخمی ہوگئے ہیں۔ ریسکیو 1122 کے مطابق 4 افراد کی لاشیں اور 12 زخمیوں کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا، جن میں سے ایک مریض دوران علاج چل بسا۔ دھماکا تھانہ دوآبہ کے اندر مسجد میں نماز جمعہ کے خطبے کے دوران ہوا۔ ایس ایچ او شابراز خان کے مطابق دھماکا جمعہ کے آخری خطبے کے دوران ہوا۔

عجیب ملک ہے یہ پاکستان جو اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا اور یہاں کوئی نانا رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے جلوس کے دشمن،کوئی نواسہ حسین علیہ السلام کے جلوس کے دشمن یہ کیسے مسلمان ہیں؟؟؟خداراشیعہ سنی مسلمان بیدار ہوں اور متحد ہوکر حقیقی دشمن کو پہنچانیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button