کوئٹہ:مستونگ میں جلوسِ میلاد النبی میں دھماکہ ، ڈی ایس پی سمیت درجنوں افراد شہید 50زخمی
کوئٹہ کے علاقے مستونگ میں جشن عید میلاد النبی کے جلوس میں زور دھماکہ سے ڈی ایس پی سمیت درجنوں افراد شہید ہوگئے ابتدائی رپورٹ کے مطابق
جس جگہ دھماکہ ہوا وہ مدینہ مسجد کے قریب ہے اور لوگ بڑی تعداد میں جمع ہو رہے تھے۔ یہ افراد عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے جلوس میں شرکت کیلئے اکٹھے ہو رہے تھے۔
دھماکے کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور ناکہ بندی کر کے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ڈی ایچ او مستونگ نے بتایا کہ 25 زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ایس ایچ او سٹی جاوید لہڑی کا کہنا ہے کہ دھماکہ الفلاح روڈ پر بازار میں ہوا، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔







