پاکستان اسرائیل کے معاملہ پر کسی ملک کی تقلید نہیں قومی مفاد پر فیصلہ کرے گا،نگران وزیر خارجہ کی پریس کانفرنس
شیعت نیوز:پاکستان کے نگران وزیر خارجہ جلیل جیلانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ
مسئلہ کشمیر اور فلسطین ایک جیسے ہیں۔ اسرائیل سے متعلق پاکستان کا موقف جو پہلے تھا، وہی آج ہے اور آئندہ بھی وہی رہے گا۔
نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ او آئی سی رابطہ گروپ برائے کشمیر نے کشمیری بھائیوں کی حمایت کا اعلان کیا
رابطہ گروپ اجلاس میں بھارتی افواج کی جارحیت کی مذمت کی گئی۔
ہمارا قومی مفاد حق خود ارادیت سے وابستہ ہے۔ فلسطین کو آزاد ریاست کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں۔
فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کا سلسلہ بند ہونا چاہئے، فلسطین کی آزاد ریاست قائم اور القدس کو فلسطین کا دارالخلافہ ہونا چاہئے۔ اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق پاکستان میں کوئی سوچ نہیں پائی جاتی۔
فلسطینیوں اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کرتے ہیں۔







