دنیا

ہفتۂ وحدت ، امام خمینی (رہ) کی عالم اسلام میں اتحاد کی کوششوں کا مظہر

شیعیت نیوز: اہلسنت مسلمان 12 ربیع الاول کو جبکہ شیعہ مسلمان 17 ربیع الاول کو پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے یوم ولادت کے طور پر مناتے ہیں جسے ایران اور بہت سے اسلامی و غیر اسلامی ممالک میں ہفتۂ وحدت کے طور پر منایا جاتا ہے۔

اسلامی انقلاب کے بانی امام خمینی رحمت اللہ علیہ نے مسلمانوں کے درمیان اتحاد پیدا کرنے کے مقصد سے اس مناسبت کو اتحاد کے مظہر کے طور پر استعمال کیا اور 12 سے17 ربیع الاول کے دورانیے کو ہفتۂ وحدت کا نام دیا۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب کا قومی دن، مشہد میں سعودی قونصل خانے میں تقریب

یہ ہفتہ، اسلامی دنیا میں اتحاد و اتفاق کی ضرورت پر پہلے سے زیادہ توجہ دینے کے لئے مناسب موقع ہے۔ ایسے حالات میں جب امت اسلامیہ پر چاروں طرف سے اور مختلف شکلوں میں اسلام دشمن طاقتوں کی جانب سے یلغار ہو رہی ہے، نبی رحمت (ص) سے منسوب ان ایام کی افادیت، اہمیت اور برکت پہلے سے زیادہ نمایاں ہوتی دکھاتی دیتی ہے۔

گزشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی ہفتہ وحدت اور ایک ہفتے تک جاری رہنے والی جشن میلادالنبی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔

مسلمان فرقوں کے مابین نظریاتی طور پر بعض جزوی مسائل میں اختلاف ضرور ہے تاہم اللہ کی وحدانیت، آسمانی کتاب، پیغمبر اور قبلہ جیسے بنیادی مسائل میں وہ اشتراک نظر رکھتے ہیں۔

اسی طرح اہم عبادتوں جیسے نماز، روزہ، حج و زکات میں بھی سبھی فرزندان اسلام متفق ہیں اور انہیں بنیادی مسائل و مناسک کی بنیاد پر نبی رحمت کے نام مبارک کے سائے میں امت اسلامیہ متفق ہو کر ایک پلیٹ فارم پر با آسانی اکٹھا ہو سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button