مقبوضہ فلسطین

اسرائیل میں مقیم 6 فلسطینی شہری ایک ہی دن میں قتل

شیعت نیوز: اسرائیل میں رہنے والے چھ فلسطینی شہری فائرنگ الگ الگ دو واقعات میں شہید ہوگئے۔

 شمالی اسرائیل میں فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد شہید ہوگئے، جن میں تین مرد اور دو خواتین شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وہ واقعے میں ملوث مشتبہ حملہ آوروں کی تلاش کررہے ہیں۔

اس سے قبل مسلح افراد نے گھات لگا کر ایک اور فلسطینی شہری کو قتل کردیا، جو قریبی ساحلی شہر حیفہ میں کام پر جا رہا تھا۔

پولیس نے کہا کہ وہ اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ آیا دونوں فائرنگ کا آپس میں تعلق تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button