دنیا

فرانسیسی پولیس کے تشدد کے خلاف مختلف شہروں میں عوامی مظاہرے

شیعیت نیوز: فرانسیسی پولیس کے تشدد آمیز رویے کے خلاف مختلف شہروں میں ہزاروں شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں تین پولیس افسران زخمی اور چھے افراد گرفتار ہوگئے ہیں۔

المیادین نے خبر دی ہے کہ فرانس کے دارالحکومت پیرس سمیت کئی شہروں میں پولیس کے خراب رویے کے خلاف سیاسی اور مزدور اتحاد کی اپیل پر ہزاروں لوگوں نے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

مظاہرین نے پولیس کی گاڑی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں تین پولیس افسران معمولی زخمی ہوگئے ہیں۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پورے میں ہونے والے مظاہروں میں 30 ہزار سے زائد لوگوں نے شرکت کی جس میں سے دارالحکومت پیرس میں مظاہرہ کرنے والوں کی تعداد 9 ہزار سے زائد تھی۔

دوسری جانب سیاسی اور مزدور تنظیموں نے اعلان کیا تھا کہ ملک گیر مظاہروں میں شریک افراد کی تعداد 80 ہزار سے زائد تھی جس میں سے پیرس کے اندر 15 ہزار افراد کا اجتماع بھی شامل تھا۔

یہ بھی پڑھیں : یوکرائن جنگ کے نتیجے میں اقوام متحدہ اور یورپی اتحاد کے وجود کو خطرہ

کیاد رہے کہ تقریبا 100 سیاسی اور مزدور تنظیموں نے احتجاج کی کال دی تھی جس کو 150 فلمی شخصیات کی بھی حمایت حاصل تھی۔

فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق دارالحکومت میں مظاہرے شروع ہونے کے بعد سینکڑوں نقاب پوش افراد سڑکوں پر آگئے اور بینکوں کی عمارتوں اور پولیس کی گاڑیوں پر پتھراؤ کرنا شروع کیا۔

پولیس کے مطابق ٹریفک جام میں پھنسی ہوئی پولیس کی گاڑی پر حملہ کیا گیا۔ گاڑی میں سوار ایک پولیس اہلکار نے اسلحے کے ساتھ باہر نکل کر مظاہرین کو منشر کرنے کی کوشش کی۔

فرانسیسی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ایک پولیس افسر نے کہا کہ گاڑی میں سوار تین پولیس افسران زخمی ہوگئے ہیں۔ حملہ آوروں کی تشخیص کے لئے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ تاحال تین مشکوک افراد گرفتار ہوگئے ہیں۔

فرانس کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اب تک مجموعی طور چھے افراد گرفتار ہوگئے ہیں۔

یاد رہے کہ مظاہرین پولیس کے خلاف غم وغصے کا مظاہرہ کررہے تھے اور ’’جہاں پولیس وہاں ناانصافی‘‘ ’’بی انصافی بدامنی‘‘ جیسے نعرے لگاررہے تھے۔ مظٓاہرین پولیس کے ہاتھوں قتل ہونے والے نوجوان نائل کے حق میں بھی نعرے لگارہے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button